امام خمینی کے نقطہ نظر سے خواتین کی منزلت پر علمی نسشت کا انعقاد
انسٹی ٹیوٹ برائے تدوین و اشاعت آثار امام خمینی نے خواتین کے سماجی کردار اور حیثیت کے حوالے سے امام خمینی کے متحرک خیالات اور نظریات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا۔
یہ اجلاس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر علی کُمساری کی موجودگی میں منعقد ہوا اور بین الاقوامی کانفرنس "امام خمینی کے افکار کے منظر میں خواتین کا کردار اور حیثیت" کے سلسلے کی ابتدائی نشستوں میں سے ایک تھا۔
اس علمی اجلاس میں اساتذہ، محققین اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اتوار، 16 نومبر 2025 کو انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہا۔
اجلاس میں امام خمینی کے نظریات پر گفتگو کی گئی اور محققین نے آئندہ سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنے مشورے اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ امام خمینی کے انقلابی نظریہ میں عورت ایک الہی ہستی ہے، جسے خالص اسلام کے تحت آزادی اور انسانی حقوق مردوں سے زیادہ دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ انقلاب سے قبل خواتین کی حیثیت ایسے معیار اور ضوابط کی قید میں تھی جو ان کی انفرادی شخصیت کو محدود کرتے اور مردوں کی ناجائز خواہشات پورا کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے، جبکہ انقلاب کی کامیابی کے بعد خواتین کی عظمت اور ترقی پر زیادہ زور دیا گیا۔