پاسدار سے ملاقات

پاسدار سے ملاقات

واپسی کے موقع پر پاسدار کا رنگ اڑ گیا

ہم لوگ ایک دن مسجد میں تھے کہ خبر ملی کہ آیت اللہ بروجردی مرحوم ہوگئے ہیں جیسے ہی یہ خبر پھیلی شاہ نے تلگراف کے ذریعہ نجف میں آیت اللہ حکیم کو تعزیب پیش کی۔ مسجد میں موجود سارے مجمع نے اعتراض کیا کہ آقا حکیم کو کیوں؟ اور مجلس ملتوی ہوگئی۔ میں نے دو دنوں تک اس واقعہ کے بارے میں تحقیق اور جستجو کی تو اس نتیجہ پر پہونچا کہ 9/ شیعہ علماء میں سے سب سے اعلم امام خمینی (رح) ہیں۔ میں نے اس وقت آیت اللہ خمینی (رح) کو دیکھا نہیں تھا۔ لیکن ان کی چالیس سالہ تصویر دیکھی تھی۔ بنابریں قم میں آپ کے گھر پر گیا تا کہ آپ کا رسالہ (توضیح المسائل) لے لوں۔

بہت ہی دلچسپ دن تھا کہ راستہ میں ایک پاسدار سے ملاقات ہوگئی اور وہ بھی امام کی خدمت میں جارہا تھا۔ میرے خیال میں وہ امام کے گھر جانے پر مامور تھا۔ جب ہم امام (رح) کی خدمت میں پہونچے تو انہوں نے مجھے ایک کتاب دی اور میرے اوپر لطف کیا جب کہ آپ مجھے پہچانتے نہیں تھے۔ میں نے دیکھا کہ واپسی کے موقع پر پاسدار کا رنگ اڑ گیا۔ جب میں نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا: امام کے اندر کچھ ہے جس نے مجھے اپنا مجذوب بنالیا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ پاسدار مستعفی ہوگیا۔ اس دن میری حالت بھی یہی تھی۔ امام (رح) کی ملاقات نے مجھے بیدار کردیا۔

روزنامہ جمہوری اسلامی، 6/96/59

ای میل کریں