آیت الله نوری ہمدانی

امام خمینی(رح) اس بات کے معتقد تھے کہ اسرائیل ایک کینسر کا ٹیومر ہے

اُمت مسلمہ صیہونیوں کی نابودی پر متحد و متفق ہو جائے

شیعہ نیوزٰ، اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ مرجع تقلید حضرت آ‌یت الله نوری ہمدانی نے غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی تنظیموں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اقوام متحدہ ایک بے اثر تنظیم میں تبدیل ہوچکی ہے ۔

بزرگ ایرانی مراجع تقلید ’’ حضرت آیت الله حسین نوری ہمدانی ‘‘نے اپنے درس خارج فقہ جو مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا کے آغاز پر غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی تنظیموں کی خاموشی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ اقوام متحدہ ایک بے اثر تنظیم میں تبدیل ہوچکی ہے ۔

آپ نے اس جعلی اور سامراجی وجود صیہونیت سے مقابلے کو انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی ؒکے اصولوں میں سے شمار کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام خمینیؒ نے اس غاصب ریاست سے مقابلہ ضروری قرار دیا ہے اور آپ اس بات کے معتقد تھے کہ یہ ایک کینسر کا ٹیومر ہے جسے جلد از جلد نابود ہوجانا چاہئے ۔

آیت الله نوری ہمدانی نے مزید یہ بیان کرتے ہوئے کہ قدس شریف دنیا کے تمام مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جسے ایک غاصب نے غصب کر رکھا ہے فرمایا کہ دنیا کے تمام مسلمان اور حریت پسند ملتیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ فلسطینوں کی مدد کریں تاکہ وہ اس غاصب کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹا سکیں۔

ای میل کریں