امام خمینی (رح) کی سب سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ آپ ایک علمی شخصیت تھے۔ ہمارے ہاں ایسے مجتہدیں اور فقہاء؛ کہ جو صرف ایک ہی موضوع اور سبجیکٹ میں ماہر ہوں، بہت زیادہ تھے لیکن امام (رح) کی ایک سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ جس کا خود مراجع اور فقہا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ آپ بیک وقت ایک بلند پایہ فقیہ، فلسفی اور دیگر مختلف اسلامی علوم کے ماہر تھے۔ اور آپ کا یہ تخصص، آپ کمال کے اس مقام پر پہنچا ہوا تھا کہ اس وقت کے مراجع اور دوسرے مسلمان علماء میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔
سرگذشت ہای ویژہ، ج 1، ص 79-80