پسندیدہ قوم

امام خمینی (رح) کس قوم کو بہترین قوموں میں سے ایک مانتے ہیں؟

امام خمینی (رح) کی پسندیدہ قوم

امام خمینی (رح)  اپنے سیاسی وصیت نامہ میں فرما تے ہیں:میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت ایران کی قوم پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، امیرالمومنین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام  کے زمانے کی قوموں سے بہتر ہے حجاز میں اس وقت  سارے مسلمان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت نہیں کر تے تھے اور مختلف بہانوں سے میدان جنگ میں جانے سے بچتے تھے وہیں خداوند نے سورہ توبہ میں ان کی مذمت کی ہے اور ان کو عذاب کا وعدہ دیا ہے۔

 اس قدر ان ہستیوں کی بارے میں جھوٹ بولا کہ منبر پر اُن کو لعنت کی جانے لگی عراق اور کوفہ کے لوگ امام علی علیہ السلام سے بہت برے رویے سے پیش آتے تھے اور انکی اطاعت کرنے سے سر پیچی کرتے تھے اور اُن لوگوں سے امام علی علیہ السلام کے گلے اور شکوے تاریخ کی مشہور کتابوں میں موجود ہیں  اور وہ عراق اور کوفہ کے ملسمان اس طرح پیش آے کہ آے۔  جو لوگ امام حسین علیہ السلام کی شہادت میں شریک نہیں تھے لیکن میدان جنگ سے بھاگ کر ایک طرف بیٹھ گئے تاںکہ تاریخ کی سب بڑی مجرمانہ کاروائی انجام پاے۔

لیکن آج ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ایرانی عوام  مسلح افواج ، پولیس، فوج، مختلف قبائلوں کی عوامی فوج اور رضاکار کس طرح میدان جنگ اور میدان کے باہر عشق اور محبت سے قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور کس طرح حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح پورے ملک کی عوام مدد کر رہی ہے۔

 ہم دیکھ رہے ہیں کے شہداء کے بازماندگان، جنگ کے مجروحین اور انکے لوحقین پر جوش تقاریر، خوشحال چہرے اور بہترین سرگرمیوں کے ساتھ ہم اور آپ سے مل رہے ہیں۔ اور یہ سب ان کے پیار، محبت خداوند متعال اور اسلام پر ایمان کی وجہ سے ہے حالانکہ یہ لوگ نہ ہی پیغمبر اکرم صلی اللہ ولیہ و آلہ وسلم کے زمانے اور نہ ہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے زمانے میں ہیں ان کا یہ ایمان اور اعتماد غیب پر ہے اور یہی امر مختلف پہلوں میں ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔

آج اسلام کو فخر کرنا چاہیے کے اس طرح کی اولاد تربیت کی ہے اور ہمیں بھی فخر ہے کے ہم اس وقت اس طرح کی قوم کے ساتھ ہیں البتہ اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کے امام خمینی رح کمیوں کی طرف متوجہ نہیں تھے بلکہ امام خمینی رح نے کئی بار ایک مسلمان قوم کی ترقی کے بارے تاکید کی  ہے  اور اسی وقت کے صبر اور استقامت کے بارے میں بھی فرماتے ہیں کمی ہے لیکن یہاں کی کمی پوری دنیا میں ہے  اس دباو کے با وجود جو اس قوم اور اس حکو مت پر ہے اور ان تمام وعدہ خلافیوں کے با وجود جو ہر طرف سے ایران کے ساتھ ہو رہی ہیں لیکن ایران پھر بھی  پاوں پر کھڑا ہے اور پوری طاقت سے ترقی کر رہا اور اپنے معاملات کو حل کر رہا ہے۔

ہماری قوم کو صبر کرنا چاہیے اور سخت و مشکل حالات میں مدد کرنا چاہیے اور آپ کو کسی کا  ماتحت نہیں بننا چاہیے ، آپ اس بات کی اجازت نہ دیں کے ایک  امریکی آے اور آپ پر  حکمرانی کرے  اپنے وقار اور اسلام کی حفاظت کریں اور اسے برقرار رکھیں جن مشکلات کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برداشت کیا ہے ان میں سے کچھ مشکلات کو آپ بھی برداشت کریں، جن مشکلات کو امام علی علیہ السلام  نے برداشت کیا ہے ان میں سے کچھ مشکلات کو آپ بھی برداشت کریں۔

ای میل کریں