4/ فروری سن 1979ء کو یعنی امام خمینی (رح) سے ملاقات کا میرا تیسرا دن تھا کہ جس وقت خواتین بھی، امام (رح) سے ملاقات کے لئے تشریف لائیں۔ اس دن امام (رح) سے ملاقات کے لئے بیتاب آٹھ سو سترہ خواتین غش کھا کر گر پڑیں۔ جب یہ قضیہ امام (رح) کو بتایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ آپ انہیں ملاقات کی اجازت نہ دیں۔ اس پر امام (رح) نے فرمایا:
آپ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میرے پیغاموں یا آپ لوگوں کی تقریروں نے شاہ کو ایران سے بھگایا ہے؟ ہرگز ایسا نہیں بلکہ یہی خواتین تھیں کہ جنہوں نے شاہ کو بھاگنے اور ملک چھونے پر مجبور کیا تھا۔ لہذا آپ ان کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور اس خطاب کے بعد امام (رح) نے ہم سے فرمایا: آپ لوگ خواتین کی سیدھے راستے پر رہنمائی کی کوشش کریں۔
پابہ پای آفتاب، ج 3، ص 141