امام خمینی (رح) کے دروس صرف تعلیم و تعلم ہی تک محدود نہ تھے بلکہ آپ مقید تھے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلاب کا تزکیہ نفس بھی کریں۔ یا دوسرے الفاظ میں آپ کا درس رسول گرامی اسلام کے دروس کا اتار تھا کہ جس میں تعلیم سے پہلے تزکیہ دکھائی دیتا تھا: و یزکیہم و یعلمہم الکتاب و الحکمة
حوزہ علمیہ کے درسی نظام کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اساتید اپنے شاگردوں کو درسی کتابیں پڑھانے کے ساتھ ساتھ وعظ اور نصیحت بھی ضرور کرتے ہیں۔
پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 160