امام خمینی (رح) اپنے دروس میں ہمیشہ مسائل کو ایک دوسرے سے جدا کرکے بیان کیا کرتے اور فرماتے تھے:
ضروری ہے کہ درس فقہ کو فقہ، درس اصول کو اصول اور درس فلسفہ کو فلسفہ کے اندر ہی رہتے ہوئے بیان کرنا چاہیئے اور انہیں ایک دوسرے سے جدا جدا کرکے بیان کیا جائے۔
آپ کے مطابق: مسائل فقہی میں بیشتر عوام الناس کے عام مسائل کو سامنے رکھنا چاہیئے جب کہ بہت سارے علماء کو مدرسہ کے مخصوص اور ذہنی استدلال سے درست کیے گئے قوانین کہ جن کی معاشرہ میں ضرورت نہیں ہے، ان کو عوام الناس پر نہیں ٹھونسنا چاہیئے۔ اور یہ دیکھنا چاہیئے کہ مثلا عوام تجارت کے مسائل میں کیا کرتے ہیں لہذا اصول فقہ ان مسائل پر مبنی علم ہے۔
پا بہ پای افتاب، ج 4، ص 258