جس زمانے، امام خمینی (رح) ہمیں علمی مباحثوں میں شرکت، زیادہ مطالعہ کرنے اور کتابیں لکھنے کی زیادہ تاکید فرمایا کرتے تھے، اس زمانے، آپ خود بھی سوائے ضروری آرام کے کئی سالوں تک اپنا سارا وقت بحث و مباحثہ، مطالعہ، تالیف اور اس طرح کے کاموں میں صرف کیا کرتے تھے۔ اس لئے آپ کی زیادہ تر فقہ و اصول کے موضوع پر کتابیں اور بہترین شاگرد اسی زمانے کی پیداوار ہیں اور آپ کے شاگردوں میں سے آج جو فقیہ، مصنف اور گورنمنٹ کے اہم اہم عہدوں پر فائز ہیں یہ سب اسی زمانے کے تربیت یافتہ ہیں کیونکہ آپ اس زمانے، اپنا زیادہ وقت تعلیمی اور تدریسی امور کی نظر کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ حوزہ میں معمولا کلاس کا ٹایم ایک گھنٹہ ہوتا ہے، لیکن مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ آپ کی فقہ کی کلاس همیشہ ایک گھنٹہ سے زیادہ ہوجاتی تھی۔
سرگذشت ہای ویژہ، ج 6، ص 110