مباحثہ میں خلل

مباحثہ میں خلل

ہم سب طالب علم ہیں

جب امام خمینی (رح) مدرسہ فیضیہ قم میں تدریس کیا کرتے تھے، اس زمانے ہم بھی ان کے شاگرد تھے ایک دن ہم سب طالب علم ان کے منتظر تھے کہ امام (رح) تشریف لائیں اور ہمیں درس دیں۔ لیکن جیسے ہی امام (رح) مدرسہ میں داخل ہوئے تو بجائے درس پڑھانے کے فورا واپس چلے گئے، ہم سب تعجب کرنے لگے کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ امام (رح) واپس چلے گئے ہیں؟

جب ہم نے ان سے سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: اس وقت کچھ طالب علم ایک دوسرے کے ساتھ علمی بحث و مباحثہ کررہے تھے اور میں ان کے مباحثہ میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا تھا، اس لئے کہ میرے اور ان کے مابین کوئی فرق نہیں کیونکہ ہم سب طالب علم ہیں۔ آج اگر چہ میرا ارادہ تھا کہ میں اگلا سبق پڑھاؤں لیکن وہ ہم سے پہلے آئے اور تحصیل علم میں مشغول ہوگئے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ یہ ان کا حق ہے جو وہاں پر مشغول درس و تدریس تھے لہذا میں کل پڑھالوں گا اور اگر وہ کل بھی اسی طرح مشغول درس ہوئے تو کل بھی میں نہیں پڑھاؤں گا۔


ای میل کریں