ہر روز آرہا ہے

ہر روز آرہا ہے

یہ کیا طریقہ ہے جو آپ نے اپنا رکھا ہے؟

ایک مرتبہ ایک فقیر امام خمینی (رح) کے دروازے پر آیا۔ دروازے پر موجود سیکورٹی گارڈ نے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا اور اسے اندر نہ جانے دیا۔ امام (رح) دور سے اس منظر کی طرف متوجہ ہوئے۔ اپنی عبا اٹھائی اور زیارت کی خاطر گھر سے باہر نکلے جب دروازے پر پہنچے تو گارڈ سے بڑے سخت الفاظ میں کہا: یہ کیا طریقہ ہے جو آپ نے اپنا رکھا ہے؟ اس نے عرض کی آقا یہ کل بھی آیا تھا پرسوں بھی آیا تھا اور ہر روز آرہا ہے۔ امام (رح) نے فرمایا: اسے آنے دیں وہ محتاج ہے، ضررت مند ہے، اس کی ضرورت نے اسے اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ ادھر آئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ یا تو ہم اس کی حاجت کو پورا کریں یا اسے پیار کے ساتھ راضی کریں۔ اور کسی بھی صورت میں اسے ناراض نہ کریں۔

پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 116

ای میل کریں