صاف ستھرے

صاف ستھرے

امام (رح) اس قدر آرام آرام سے ان گلیوں میں چلتے تھے

امام خمینی(رح) بہت زیادہ صاف ستھرے رہا کرتے تھے۔ اس قدر صاف رہتے تھے کہ آپ کی شخصیت کی ایک مشہورترین خصوصیت آپ کا صاف ستھرا رہنا ہے۔ ہمیں اپنے بچپن اور نوجوانی کے زمانے سے یاد ہے کہ امام (رح) کی صفائی اور نظافت آپ (رح) کے دوستوں کے مابین ایک ضرب المثل بنی ہوئی تھی۔ جس زمانے ہم چھوٹے چھوٹے بچے تھے تو اس زمانے ہماری گلیاں کچی تھی اور گلیوں میں مٹی ہوا کرتی تھی۔ اس لئے جو بھی طالب علم ان گلیوں میں سے گزرتا تھا اس کی عبا اور لباس شانوں تک خاک آلود ہوجایا کرتا تھا۔ لیکن امام (رح) اس قدر آرام آرام سے ان گلیوں میں چلتے تھے کہ آپ کی عبا پر زیادہ خاک اور گرد نہیں ہوا کرتی تھی۔ اس لئے جب آپ گھر تشریف لاتے تو اپنی عبا کو اتار کر تھوڑی دیر بخاری (کمرہ گرم کرنے والا ہیٹر) کے سامنے رکھ دیتے اور جب وہ اچھی طرح خشک ہوجاتی تو ہم جھاڑ دیتے۔

آپ بیشتر نہایا کرتے اور زیادہ لباس تبدیل کرتے تھے۔ کئی سالوں تک آپ کی ایک ہی قبا ہوا کرتی تھی لیکن یہ قبا اس قدر صاف ستھری رہتی تھی کہ شاید قم میں کسی اور طالب علم کی ہو۔

پا بہ پای آفتاب، ج 1، ص 115

ای میل کریں