اسراف

اسراف

آپ واقعا اس پانی کو ضائع کرتے ہیں

امام خمینی(رح) ہمیشہ اسراف سے بچنے کی بے حد تاکید کرتے تھے، ایک دن میں پانی سے چھڑکاؤ کررہاتھا تو امام (رح) نے مجھے کہا: آپ پینے کے پانی سے چھڑکاؤ نہ کیا کریں۔

میں نے عرض کی: آقا یہ وہ پانی ہے جو کنویں سے نکالتے ہیں۔ آپ (رح) نے فرمایا: کیا کنویں کے پانی سے لوگ استفادہ نہیں کرتے ہیں؟

میں نے عرض کی آقایہ وہ کنواں ہے جو اسی جگہ سے متعلق ہے اور اس سے صرف ان درختوں ہی کو پانی دیا جاتا ہے۔ اگلے دن پھر تشریف لائے اور کہا:

حاجی! آپ واقعا اس پانی کو ضائع کرتے ہیں۔

امام (رح) اس بات کے سختی سے پابند تھے کہ کسی بھی صورت میں اسراف نہ کیا جائے۔ اگر کبھی آپ کی نظر پڑ جاتی کہ کوئی صاف اور سالم چیز کوڑے کی ٹوکری میں پڑی ہے تو آپ ناراحت ہوجاتے اور بعض اوقات بڑے ترش لہجے میں پوچھتے کہ اس غذا کو کوڑے می کیوں پھینکا ہے؟

ای میل کریں