امام خلوص نے لوگوں کو میدان میں اتارا

امام خلوص نے لوگوں کو میدان میں اتارا

سید غلام رضا، لکھنؤ، ہندوستان

امام خمینیؒ کا خلوص اور ان کی اللٰہیت تھی جس نے لوگوں کو میدان میں اتارا اور انہیں گولیوں و بندوقوں کے خلاف متحد کیا، کیونکہ لوگ یہ دیکھ رہے تھے کہ امام خمینیؒ مادی اور ذاتی مفادات کےلئے کھڑے نہیں ہوئے ہیں، بلکہ انہیں اسلام اور ظلم کے خلاف جہاد کرنے کی فکر ہے۔

نہ صرف اہلسنت بلکہ ہندو بھی انقلاب سے متاثر تھے اور اس کی حمایت کیا کرتے تھے۔

حقیقت میں جو لوگ مظلوم تھے، وہ انقلاب کی حمایت کرتے تھے، کیونکہ وہ یہ جانتے تھے کہ یہ انقلاب ظالموں کا مخالف ہے۔

درحقیقت ایرانی انقلاب کو ہندو اور دیگر تمام غیر مسلم افراد انسانی نقطہ نگاہ سے دیکھتے تھے۔

میں نے کبھی بھی انقلاب کے بارے میں لوگوں سے کوئی منفی بات نہیں سنی۔

شاید ان میں انقلاب کے خلاف زبان کھولنے کی جرات نہیں تھی، کیونکہ ہندوستان کے اکثر عوام اس انقلاب کے حامی تھے۔

http://okhowah.com/fa/10919

ای میل کریں