جس زمانے میں قم میں ہوا کرتا تھا، امام خمینی (رح) گرمی کی چھٹیوں میں مشہد مقدس جایا کرتے تھے۔ ایک دن آپ ایک عالم دین سے ملنے اس کے گھر پر تشریف لے گئے اور میں بھی آپ (رح) کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ کچھ اور بھی بزرگ علماء موجود تھے۔ دوپہر کا وقت تھا لہذا بعض علماء نے کہا که صاحب خانہ (میزبان) ہمیں دعوت کھلائے! میزبان کا ارادہ کہانا کھلانے کا نہیں تھا اس لئے وہ ادھر ادھر کی مار رہے تھے۔ اس وقت امام (رح) نے فرمایا:
ہم تو بالکل بیٹھے ہیں اور کہیں نہیں جائیں گے (جب تک کہ دعوت نہ کھالیں!)
امام خوش اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ خوش مزاج بھی تھے نہ کہ خشک متقی۔
پابه پای آفتاب، ج 4، ص 306