اسلامی انقلاب کا ہنر

امام خمینی (رح) کے بیان میں ایران کے اسلامی انقلاب کا کمال-2

دوسرا مجموعہ

- انقلاب اسلامی: انقلاب کی نشر و اشاعت اور مستضعفین کادفاع

ہم دنیا کے سارے مظلوموں اور کمزور لوگوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم اپنے انقلاب کو دنیا میں پھیلانے کے کوشش کریں۔ اور ہم اس فکر کو اپنے دل و ماغ سے نکال دیں کہ ہم اپنے انقلاب کو پھیلا نہیں پارہے ہیں، کیونکہ اسلام مسلمان ممالک کے درمیان فرق کا قائل نہیں اور دنیا کے سارے مظلوموں کا حامی ہے۔ ہم داہنے اور بائیں بازو کی تمام سوپر پاور طاقتوں کے چنگال سے نجات کرنے والی تحریکوں، انقلابوں، محاذوں اور پارٹیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

(صیحفہ امام، ج 12، ص 202 و 203)

 

- انقلاب اسلامی: امت مسلمہ کی تقدیر کو بدلنا

گذشتہ صدیوں میں اگر چہ ہماری ملت، اسلام اور ملک کے لئے مصیب تھی لیکن اس صدی کے آخر میں ایران کی اسلامی تحریک آئندہ صدی تک امت مسلمہ کی تقدیر بدل دے گی۔ امید ہے کہ مشرق بالخصوص اسلامی ممالک پرچم توحید کے سایہ میں اپنی آزادی اور اپنے استقلال کے لئے اپنے مقابلہ کو جاری رکھیں گے تا کہ سازش کرنے والے مغرب و مشرق کے چنگل سے نجات حاصل کریں اور یہ صدی اسلامی ممالک کے لئے نورانی صدی ہے۔

(صحیفہ امام، ج 10، ص 346)

 

- انقلاب اسلامی: فلسطین کی انتفاضہ (تحریک) کا حقیقی حامی

اس وقت فلسطینی عوام کیسے کیسے خواب دیکھ رہے ہیں کہ نہتھے بے محابا صہیونسٹ کے حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بیشک یہ اللہ اکبر کی آواز ہے۔ یہ وہی ہماری ملت کی فریاد ہے جس ایران میں شاہ کو اور بیت المقدس میں غاصبوں کو نا امید کردیا ہے..... ہاں فلسطینی عوام نے اپنی گم کردہ راہ کو ہماری جرات کے ذریعہ پالیا اور ہم نے دیکھا کہ اس مقابلہ میں آہنی حصار کو کس طرح توڑدیا اور کس طرح خون تلوار پر اور ایمان کفر اور فریاد گولی بندوق پر کامیاب ہوئی اور کس طرح سے بنی اسرائیل کی نیل سے فرات تک کا خواب پورا نہ ہوا۔

(صحیفہ امام، ج 21، ص 84)

 

- انقلاب اسلامی: فلسطین کے خواب کا عالمی دفاع

میں برسوں سے غاصب اسرائیل کے خطروں سے مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے ..... میں دنیا کے مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں سے اس غاصب کے ہاتھ کاٹنے اور مظلوموں کی حمایت اور ان سے متحد ہونے کی دعوت دے دیا ہوں۔ ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ کہ ایام قدر میں ہے اور فلسطینی عوام کی تقدیر کو معین کرنے والا ہوسکتا ہے کو روزِ قدس کے عنوان سے انتخاب اور مسلمانوں کی بین الاقوامی یکجہتی کے پروگراموں کو مسلمانوں کی قانونی حقوق کی حمایت کا اعلان کریں۔ میں خداوند عالم سے مسلمانوں کی اہل کفر پر کامیابی کی درخواست کرتا ہوں۔

(صحیفہ امام، ج 9، ص 267)

 

- انقلاب اسلامی: مستضعفین کی عالمی کمیٹی کا قیام

میں نے اس سے کچھ دنوں پہلے ایک تجویز دی ہے کہ اگر اس تجویز پر عمل کریں تو یہ اسباب باعث ہوں کہ آہستہ آہستہ اروابط بڑھ جائیں اور "مستضعفین کی پارٹی" دنیا کے سارے دبے کچلے لوگوں کی پارٹی خواہ مسلمان ہوں یا غیر مسلمان اور دنیا میں ایک پارٹی ہوجائے، ایک عالمی پارٹی، حزب مستضعفین کہ وہی حزب الله ہے، تو کوئی بھی طاقت اس طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

(صحیفہ امام، ج 9، ص 331)

ای میل کریں