ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی (رح) کی مدبرانہ قیادت، دیندار لوگوں کا اتحاد اور مکتب شیعیت کی بنیادی تعلیمات کے مرہوں احسان ہے اور یہ عالمی، داخلی اور علاقائی انقلاب میں بہت ہی موثر رہی ہے۔ اس صدی کا یہ الہی معجزہ ہے اور اس نے ملک پر قابض ظالم اور خونخوار عالمی غنڈوں کو محروم کردیا اور دوسری طرف دنیا کے مسلمانوں اور کمزور لوگوں کے دلوں میں امید کی کرن چھوٹی اور اسلامی تمدن کو پھر سے حیات نو ملی۔
ہم اس وقت اس عمیق انقلاب کے چالیسویں کے قریب ہیں، اس انقلاب کو بہتر طریقہ سمجھنے کی راہ میں، اس کے اہم ترین نتائج کی تحقیق کی راہ میں مختلف ثقافتی، سیاسی ، اقتصادی اور علمی و غیرہ کو بیان کریں گے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کے معاشرتی نتائج میں ممتاز ترین نتائج:
- معاشرہ میں اسلام کے اجتماعی معیاروں اور بہت سارے احکام کا اجرا
- پہلوی خاندان سے وابستہ رانٹی نظام کا مقابلہ
- اسلامی تعاون اور برادری کو محکم کرنا
- خدمات اور اجتماعی ضرورتوں کی تکمیل میں توسیع
- اجتماعی اور اخلاقی فسادات کا مقابلہ خواہ شراب خوری ہو، طوائف خانے یا گھٹیا ہنر کی نمائش ہو یا حرام موسیقی اور جوے خانے
- مختلف میدانوں میں عورتوں کے اسباب کے طور پر استعمال سے مقابلہ
- اسباب اور فرصتوں سے محرمیتوں اور بھید بھاو سے مقابلہ
- اجتماعی فضا اور تنظیموں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو ممکن بنانا
- شہری تنظیموں، عوامی کمیٹیوں، امدادی اداروں اور انجمنوں کی کیفیت اور تعداد میں اضافہ
- دیہاتوں سے محرومیتوں کا خاتمہ
- مفاد عامہ اور اجتماعی خدمات سے سب کے استفادہ کی راہ ہموار کرنا اور شہر و دیہات میں ہر جگہ بجلی، فون، گیس، پانی و غیرہ کی سہولیتیں فراہم کرنا