ارنا - ایران کے صدر نے کہا ہے کہ وہ سامراجی قوتیں جو اپنے اختیار پر سلامتی کونسل کی نشستوں کو بلاتے ہیں جان لیں کہ ایرانی عوام روشنی سے ظلمت میں پھر کبھی واپس نہیں آنے والے۔
یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی(رح) کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عشرہ فجر اور بانی انقلاب کی وطن واپسی کی مناسبت سے آج اپنی کابینہ کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رح) کے مزار مقدس پر حاضر ہوکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مقدس مزار سمیت شہدائے انقلاب میں حاضر ہوکر شہدا کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر امام خمینی (رح) بارگاہ انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی شریک تھے۔
صدر روحانی نے کہا کہ امام خمینی (رح) ہمیشہ اسلامی تعالیم پر مبنی جمہوریت کے نظام کے قیام کے خواہاں تھے اور آج بھی وطن عزیز ایران میں اسلامی نظام کا قیام بانی انقلاب کی کوششوں کا مرہوں منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب سے پہلے ملک میں موجود آمریت کا تختہ اس الٹا گیا کہ عوام کی آواز اور ان کے احتجاج کو نہیں سنا گیا۔
صدر مملکت نے بتایا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا ہے کہ اسلامی حکومت کی بقا اور تسلسل، صرف لوگوں کی رائے اور ان کے ووٹ کے ذریعے سے ممکن ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ 40 سال پہلے اسلامی انقلاب کے زمانے میں ایرانی قوم نے خود اپنی سرنوشت کا تعین کیا اور ابھی بھی ایرانی عوام اپنے اسلامی انقلاب کے تسلسل اور تحفظ پر دلچسبی رکھتا ہے۔
روحانی نے کہا کہ امام خمینی نے 10 دنوں کے عرصے میں اپنے اچھی پالیسی اور عوام کی بھرپور مجاہدت کے ساتھ شہنشاہی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
حسن روحانی نے کہا کہ اسلام، عوام اور ایران ملک کے تین بنیادی اصول ہیں اسی لیے سب کچھ ان تینوں محوروں کے ارد گرد ہو جانا چاہئے۔