جب ہم حرم میں جایا کرتے تھے تو امام خمینی (رح) کبھی بھی ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتے تھے کہ ہم کسی کو دھکادے کر حرم کا بوسہ لیں یا زیارت کریں۔ اسی لئے امام (رح) کے ساتھ جتنے لوگ بھی زیارت پر جاتے تھے ان میں سے کسی کی یہ جرات نہیں ہوا کرتی تھی کہ وہ زائریں کو دھکیل کر حرم کی زیارت کریں۔ امام (رح) کا حرم کے اندر کا برنامہ کچھ اس طرح ہوا کرتا تھا:
جب امام خمینی (رح) حرم میں داخل ہوتے پہلے زیارت پڑھتے پھر نماز ادا کرتے اس کے بعد زیارت جامعہ کبیرہ کی تلاوت فرماتے اور اکثر راتوں میں زیارت کے اختتام پر پھر نماز پڑھتے اور اس کے بعد دعا مانگتے اور حرم سے باہر آجاتے۔
پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 262