روحانی لباس پر پابندی

روحانی لباس پر پابندی

پارک میں چہل قدمی بھی کرتے

ترکی کی حکومت نے امام (رح) کا روحانی لباس میں، لوگوں کے سامنے آنے پر پابندی لگادی۔ اور ترکی کے تمام مسلمانوں سے امام (رح) کا رابطہ کاٹ دیا اور انہیں گھر پر نظر بند کردیا۔ اس پر ایرانی حکومت نے بھی ترکی گورنمنٹ کی حمایت کی اور امام (رح) سے کہا:

آپ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ آپ عوامی اجتماعات میں جائیں کیونکہ یہاں پر روحانی لباس میں باہر نکلنا ممنوع ہے۔ اور ترکی گورنمنٹ صرف اس لباس میں باہر نکلنے کی اجازت دیتی ہے کہ جو باقی لوگوں کے لباس سے ملتا جلتا ہو۔ لہذا اگر آپ، باہر نکلنا چاہتے ہو تو پھر وہ لباس پہنیں کہ جو  ترکی میں رائج ہے۔

لیکن امام (رح) ان تمام سازشوں کے باوجود، اپنے اسی لباس میں گھر سے باہر بھی جاتے اور پارک میں چہل قدمی بھی کرتے اور شہر کی سڑکوں پر بھی نکلا کرتے تھے۔ فوجی کمانڈر افضلی کہ جو ترکی میں امام (رح) کے ساتھ تھے، ان کا بیان ہے کہ امام (رح) تمام پابندیوں کے باوجود با قاعدہ باہر جایا کرتے تھے، چہل قدمی کیا کرتے تھے، لہذا میرے لئے امام (رح) کا یہ عمل بہت حیران کن تھا کیونکہ میں یہ سوچتا تھا کہ امام (رح) کو ان حالات میں اکیلے باہر نہیں جانا چاہیئے۔

ای میل کریں