آیت اللہ حائری شیرازی

آیت اللہ حائری شیرازی اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے

رہبر انقلاب اسلامی کا آیت اللہ حائری شیرازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ

 آیت اللہ حائری شیرازی  اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے ہیں, آیت اللہ حائری ایک بہترین مدرس, استاد, اور بہترین شخصیت کے مالک تھے (انا للہ وانا الیہ راجعون)یاد رہے آیت اللہ حائری شیرازی اسلامی انقلاب کے صف اول کے مجاہدین میں سے تھے جنہوں نے شجر انقلاب کو اپنی جان فشانیوں اور قربانیوں سے سینچا ہے، آپ کو انقلاب کی خاطر کئی بار قید خانے جانا پڑا، انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رح) نے آپ کو شیراز کا امام جمعہ مقرر کیا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں استاد اخلاق آیت اللہ شیخ محی الدین حائری شیرازی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ شیرازی کو ممتاز اور کامیاب عالم دین قراردیتے ہوئےفرمایا: مرحوم آیت اللہ شیرازی نے اپنی عمر بابرکت کو مخاطبین کی روحی، فکری اور عملی تربیت اور تعالی کے سلسلے میں بسرکیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مرحوم آیت اللہ شیرازی نے شیراز اور قم میں انقلاب سے پہلے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی اور قرآنی معارف کی تبلیغ اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا اور پاکیزگی نفس کے بہترین نقوش قائم کئے۔ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائي۔

ای میل کریں