اپنی قوم کے در میان مروں گا

اپنی قوم کے در میان مروں گا

ابھی تک حالات سازگار نہیں

انقلاب کی کامیابی اور شاہ کے بھاگ جانے کے بعد، جب امام (رح) نے ایران واپس آنے کے لئے تیاری کی اور قوم سے فرمایا: "میں حالات سازگار ہوتے ہی پیرس سے ایران آجاؤں گا" تو اس وقت آزادی خواہوں نے کہا: "آپ ابھی ایران نہ آئیں کیونکہ ابھی تک حالات سازگار نہیں اور ابھی تک اقتدار اور قدرت شاہ کے کارندوں کے ہاتھ میں ہے لہذا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے جہاز کا رخ کسی دوسری سمت موڑدیں اور اسے اغوا کرلیں یا یہ کہ ایئر پورٹ سے ہی آپ کو اغوا کرکے کسی ایسی جگہ پر لے جائیں کہ جہاں سے آپ کی خبر ہی نہ ملے۔ اس لئے ابھی آپ کی بہتری اسی بات میں ہے کہ آپ پیرس ہی میں رہیں۔" لیکن امام (رح) نے اس متن کا جواب اس طرح دیا:

"بہر حال فرصت پاتے ہی میں نے ایران آنا تھا کیونکہ میں نے قوم کے ساتھ وعدہ کیا تھا لہذا اگر میں زندہ رہا تو بھی اپنی قوم کے ساتھ رہوں گا اور اگر ماردیا گیا تو بھی اپنی قوم کے در میان مروں گا"۔

پابہ پای آفتاب، ج 4، ص 274

ای میل کریں