تیرہ سو پینسٹھ ہجری میں، جب میری تعلیم مکمل ہوئی تو امام (رح) نے مجھے اپنے پاس بلا کر فرمایا: اگر آپ فارغ التحصیل ہوگئی ہیں تو پھر خدمت خلق کا عملا آغاز کریں۔ لہذا قلم پکڑیں اور لکھنا شروع کردیں اور میں یہ نہیں کہتا کہ صرف فلاں چیز لکھیں بلکہ جو آپ کا جی چاہے وہی لکھیں یعنی اگر شعر، کہانیاں، مقالے و غیرہ لکھنا چاہیں تو وہی لکھیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ لکھیں ضرور!