ایک دن میں نے کچن میں پانی کی ٹوٹی کھولی ہوئی تھی کہ اچانک امام (رح) تشریف لائے اور کہا: آپ نے اس قدر ٹوٹی کو کیوں کھولا ہوا ہے؟ اسی طرح ایک دن کا ہوکے اوپر سے میں پتے اتار رہی تھی، اس پر امام (رح) نے فرمایا: ربابہ ان اترے ہوئے پتوں کو باہر مت پھینکنا! آپ (رح) جب اپنے کمرے سے لیٹرین میں جایا کرتے تھے تو کمرے میں موجود ٹیلی ویژن کو بند کردیا کرتے تھے، اور جب واپس آجاتے تو اسے دوبارہ چلا لیتے۔