امام(رح) کا دوپہر کا کھاناآب گوشت (شوربا)نامی ایک ایرانی کھانا تھا اور یہ وہی کھانا تھا جس سے دوسرے بھی مستفید ہوتے تھے۔ آیت اللہ خمینی(رح) اپنی اہلیہ،بیٹے ،بہو اور پوتوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے تھے اور بسم اللہ کہنے کے بعد انہوں نے تھوڑا سا کھانا کھایا،انہوں نے کھانے میں ٹھیک سات منٹ اور چالیس سیکنڈ لگائے اور اس کے بعد وہ فوراً اپنے دفتری کمرے میں چلے گئے۔ دو سال پہلے مجھے ایک بار "پاپ"(کلیسا کے پادری)کے کھانے کا مشاہدہ کرنے کی توفیق ملی اور ان کے لئے تیار کردہ کھانے کی اشیاء ایک ایسے میز پر سجائی گئی تھیں جس کی لمبائی بارہ میٹر اور چوڑائی ڈھائی میٹر تھی۔اٹلی کا کوئی کھانا ایسا نہ تھا جو اس میز پر نہ رکھا گیا ہواور اس کے بعد جناب پاپ نے اس میز پر اکیلے دوپہر کا کھانا تناول کیا اور ان کے کھانے کی مدت ایک گھنٹہ اور پچاس منٹ تھی اور اس کے بعد جومیری سمجھ میں آیا ان کے بقیہ کھانےمیں مکمل طور پر اسراف کیا گیا تھا۔