امام(رح) اپنے مقررہ وقت پرسوتے اور رات کو ڈھائی بجے نماز شب کے لئے اُٹھتے تھےجس دوران امام ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ڈاکٹر نے انھیں نیند کی گولیاں دے رکھی تھیں اُس کے باوجود بھی امام(رح) اپنے مقررہ وقت یعنی رات کے ڈھائی بجےنماز شب کو ادا کرتے تھے۔ امام کا یہ عمل ہمیں بتاتا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی کو کس طرح منظم کر رکھا تھا۔