ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر: نئی کابینہ پوری محنت و لگن سے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس ایران کی بارہویں کابینہ کے وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور انھیں اعتماد کا ووٹ دینے میں وزراء کے حامی اور مخالف نمائندے اپنے اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شیخ حسن روحانی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج بارہویں کابینہ کے پیش کردہ وزراء کےلئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے وزرا کی قابلیت اور اہلیت کا دفاع کریں گے اور صدر کے خطاب کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نامزد وزرا کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عمل کا آغاز کیا جائےگا۔
یاد رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر مملکت ڈاکٹر روحانی 15 اگست کو اپنی نئی کابینہ کےلئے نامزد کئے جانے والے 17 وزرا کے ناموں کو مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کو پیش کردئے۔
اراکین پارلیمنٹ سے نامزد وزراء نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے منتخب وزراء کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہےکہ تمام وزراء محنت اور لگن سے ملک میں چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت ایرانی قوم کی ضروریات کی فراہمی کےلئے بہت ہی کوششیں کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے حسن روحانی کی جانب سے پیش کئے جانے والے 17 نامزد وزرا میں سے 16 کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کو آئندہ حکومتی کابینہ کےلئے موزون قرار دے دیا۔
صدر مملکت شیخ حسن روحانی کی نئی کابینہ کےلئے منتخب وزراء کے نام:
کل ماخوذہ ووٹ کی تعداد: 288
وزیر خزانہ: ڈاکٹر مسعود کرباسیان / 240
وزیر انٹیلی جنس: ڈاکٹر سید محمود علوی / 252
وزیر خارجہ: ڈاکٹر محمد جواد ظریف / 236
وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی: ڈاکٹر محمد جواد آذری جہرمی / 152
وزیر تعلیم: سید محمد بطحایی / 238
وزیر صحت: ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی / 253
وزیر محنت اور سماجی بہبود: ڈاکٹر علی ربیعی / 191
وزیر زراعت: محمود حجتی نجف آبادی / 164
وزیر دفاع: بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی / 261
وزیر انصاف: ڈاکٹر سید علیرضا آوایی / 244
وزیر مواصلات اور شہری ترقی: ڈاکٹر عباس آخوندی / 188
وزير صنعت، کان کنی اور تجارت: ڈاکٹر محمد شریعتمداری / 241
وزیر ثقافت اور اسلامی گائیدنس: ڈاکٹر سید عباس صالحی / 242
وزیر داخلہ: ڈاکٹر عبدالرضا رحمانی فضلی / 250
وزیر تیل: بیژن نامدار زنگنہ / 230
وزیر توانائی: حبیب اللہ بی طرف / 133 عدم اعتماد
وزیر کھیل اور امور نوجوان: ڈاکٹر مسعود سلطانی فر / 225
ماخذ: انتخاب ویب سائٹ