اخلاق اسلامی

اخلاق اسلامی

لیکن ہر مرتبہ آپ عذر پیش کردیتے تھے

میری امام خمینی (رح) سے بیشتر محبت کے پیش نظر یہ فطری بات تھی کہ میں طلاب حوزہ اور علمائے کرام کو آپ (رح) کی جانب رہنمائی کروں۔ اس زمانی میرا ایک شوق یہ بھی تھا کہ فلاں عالم دین سے امام (رح) کا ضرور تعارف کرواؤں تا کہ یہ دونوں بزرگ آپس میں آشنا و مانوس ہوسکیں۔ لہذا میں نے کئی مرتبہ عرض کی کہ آقا آپ ان سے ملاقات کریں۔  لیکن ہر مرتبہ آپ عذر  پیش کردیتے تھے۔ دوسری طرف سے سنت یہ تھی کہ جب بھی کوئی عالم دین کسی قصبے یا گاؤں سے شہر قم میں آتا، تو علماء اور مراجع عظام اس سے ملنے کے لئے اس کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے...

ایک دن میں نے آپ (رح) سے عرض کی: کیا مخلوق خدا کے ساتھ ملاقات اور ان سے اظہار محبت کرنا اسلامی اخلاق کا جزو نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں ہے۔ میں نے عرض کی: کیا اخلاق اسلامی کو عملا انجام دینا بہتر ہے؟  آپ نے فرمایا: کیوں نہیں، میں نے عرض کی: تو پھر ہمیں آپ سے یہ توقع ہے کہ آپ اخلاق اسلامی کی عوام اور اہلیان ایران کے لئے نہیں بلکہ خوشنودی خدا کے لئے رعایت کریں۔ اس پر آپ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا اور مجھے بالکل ایسا ہی کرنا چاہیئے، لیکن اس نفس امارہ کے ساتھ کیا کریں (کہ جسے تھوڑی سی ڈھیل دیں تو معصیت خدا کی دعوت دیتا ہے)۔


ای میل کریں