آیت اللہ سید حسن خمینی، یادگار امام (رح)، خبرگان رہبری کے انتخابات کےلئے نامزد

آیت اللہ سید حسن خمینی، یادگار امام (رح)، خبرگان رہبری کے انتخابات کےلئے نامزد

آیت اللہ ابراھیم امینی: میں نے اس سے بہت پہلے ان سے کہا تھا کہ آپ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کریں کیوں کہ اس سے مجلس خبرگان کے حیثیت و رتبہ بڑھے گا اور ان شرائط میں وہ اپنی ذمہ داریاں بجا لاسکیں گے۔

وہ جوان مجتہد جسے انقلاب کی شناختی، علامہ اور عوام ’’ بیت امام کا ستارہ ‘‘ سے یاد کرتی تھی، بلآخر عوام کے مختلف طبقات، سیاسی اور اجتماعی پارٹیوں کی مکرر درخواست کے بعد مجلس خبرگان رہبری کے اںتخابات کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔

یوں نظر آتا ہے کہ یہ جوان خمینی، مختلف انتخابات کے ان نامزدوں کے خلاف جو کئی عرصے سے زبان پر فرض جانا کر، ذمہ داری محسوس کیا، کے نعرے لگا کرکے انتخابات کے میدان میں کود رہے ہیں، خبرگان رہبری کے انتخابات کے میدان میں وارد ہونا درحقیقت اور کماحقہ، اپنا فرض ہونا اور ایک ذمہ داری ہونا، واضح ہو چکا تھا۔

یہ فرض اور ذمہ داری کا احساس ’’ جمہوری اسلامی‘‘  کا ایک اجتماعی نظام ہونے کے باب سے ہے، یعنی یہ نظام اور ملک زیادہ سے زیادہ اسلامی، جمہوری اور جتنا ہوسکے جمہوری اور اسلامی ہو۔

امام خمینی (رح) کے شاگرد حضرت آیت اللہ سید جعفر کریمی نے ایک انٹرویو میں حضرت آیت اللہ سید حسن خمینی کی مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کےلئے نامزدگی کے متعلق سوال کے جواب میں کہا: جو بھی شخص آپ کی کارکردگی اور مقام ملاحظہ کرے، اس کےلئے آپ کی صلاحیت اور شائستگی بالکل واضح و روشن ہوگا۔  الحمد للہ آپ علمی، سیاسی اور اعتقادی اعتبار سے تمام شرائط کے حامل ہیں۔

مقام معظم رهبری كے استفتاءات كے شورا كے صدر نے مزید كها: میں نے ان كی كتاب ‘‘ الافادات اور الاستفادات‘‘ دیكهی آپ کی علمی طاقت و مقام میرے لئے واضح ہے اور امام (رح) کا ذوق اور افکار ونظریات آپ میں پائے جاتے ہیں۔

ادھر رئیس مجمع تشخیص مصلحت نظام کے صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے آیت اللہ سید حسن خمینی کی نامزدگی کی خبر کے اعلان کے ساتھ مخالفین کی جانب سے  مختلف شدید رد عمل اور بے اخلاقیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ جیسی شخصیت کی نامزدگی کا اعلان امام کے گھرانے اور حتی ایک عام شہری کا کمترین حق ہے لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ اس قیمتی یادگار کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں!

مجمع تشخیص مصلحت نظام كے ایك ركن نے یادگار امام (رح) كا مجلس خبرگان كے انتخابات میں حاضر ہونے پر اظهار خوشی كرتے ہوئے کہا: آپ کا مجلس خبرگان میں وارد  ہونے سے خبرگان کی حیثیت و مقام میں اضافہ ہوگا اور اسی طرح عام عوام کے افکار میں اچھی تاثیر رکھے گا۔

آیت اللہ ابراھیم امینی نے آیت اللہ سید حسن خمینی کا مجلس خبرگان کے انتخابات کے میدان میں حاضر ہونے کے متعلق فرمایا: میں نے اس سے بہت پہلے  ان سے کہا تھا کہ آپ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کریں کیوں کہ اس سے مجلس خبرگان کے حیثیت و رتبہ بڑھے گا اور ان شرائط میں وہ  اپنی ذمہ داریاں بجا لاسکیں گے۔

آیت اللہ مسعودی خمینی نے بھی حاج حسن اْقا کا مجلس خبرگان میں حضور پانا مفید جانا اور حوزہ میں موجود آپ جیسی شخصیات کو مجلس خبرگان میں جانا چاہیئے اور اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیئے، كی طرف اشاره كرتے ہوئے اظہار رائے کی: حاج حسن اْقا خاص ذوق، سلیفہ، اچهے كردار اور سلوك اور اعلی درک و فهم کے حامل ہیں جو الحمدللہ، اللہ تعالٰی نے انهیں عطا كیا ہے۔

آیت الله نے  مزید فرمایا: میرا عقیده ہے کہ سب کو صرف اسلام کے بارے میں بولنا چاہیئے: ‘‘ الا ان حزب اللہ ہم المفلحون ‘‘


ماخذ: انتخاب ویب سائٹ کی خصوصی رپورٹ

ای میل کریں