خمینی جوان کے اندر امام(رح) کی سوچ پائی جاتی ہے

خمینی جوان کے اندر امام(رح) کی سوچ پائی جاتی ہے

سید حسن خمینی علمی، سیاسی اور اعتقادی لحاظ سے مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت کےلئے موزوں شخصیت ہیں۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن، آیت الله ابراهیم امینی نے مجلہ حریم امام سے گفتگو کے دوران سید حسن خمینی کا مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: میں نے اس سے پہلے بھی انہیں مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں شرکت کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ ان کے اس اقدام سے جہاں مجلس خبرگان رہبری کی اہمیت میں اضافہ ہوگا وہی موجودہ شرایط میں انہیں اپنے وظائف کو اچھے طریقے سے انجام دینے کا موقع فراہم ہوگا۔ مجھے توقع ہے موصوف، انتخابات میں کامیاب ہوکر اپنے وظائف پر عمل کرتے ہوئے خدمت انجام دیں گے انشاء اللہ۔  

۔۔۔۔

مقام معظم رہبری کے استفتاءات سے مربوط کمیٹی کے صدر، حضرت آیت الله سید جعفر کریمی نے کہا: سید حسن خمینی علمی، سیاسی اور اعتقادی لحاظ سے مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت کےلئے موزوں شخصیت ہیں، جو بھی ان کی شخصیت اور فعالیتوں پر نظر کرےگا تو اسے ضرور ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوجائےگا، مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے ان کی شرکت مفید واقع ہوگی۔

آیت الله نے مزید کہا: میں نے ان کی تحریر کردہ کتاب (کتاب الافادات والاستفادات) کو دیکھا ہے، ان کی علمی صلاحیتوں کا مجھے علم ہے اور ان کے اندر امام خمینی کی سوچ اور فکر پائی جاتی ہے  اور الحمدللہ علمی، سیاسی اور اعتقادی اعتبار سے ان میں تمام تر شرایط موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔
آیت الله العظمی موسوی اردبیلی نے حوزہ علمیہ قم کے بعض فاضل طلاب سے ملاقات کے دوران سید حسن خمینی کے انتخابات میں امیدوار کی حیثیت حصہ لینے کو مفید گردانتے ہوئے کہا: ان کا انتخابات میں حصہ لینا، سب کےلئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ، عوام کے انتخابات میں شرکت کےلئے ترغیب کا باعث بھی بنےگا۔

انہوں نے مزید کہا: سید حسن خمینی اچھی فکر کے مالک ہونے کے ساتھ، انہیں قومی ایشوز پر عبور حاصل ہے۔ اگر ان کی طرح، دس شخصیتیں ہمارے پاس ہوتی تو ہماری صورتحال موجودہ صورتحال سے کئی بہتر ہوتی۔ موصوف جہاں امام خمینی کے گھرانے سے منسوب ہیں وہی عوام کی نظر میں معروف اور محبوب فرد کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔

 

جاری ہے

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں