امام خمینی کا صدارتی انتخابات کے بعد، پیغام

امام خمینی کا صدارتی انتخابات کے بعد، پیغام

امام خمینی: حسن تدبیر سے اسلامی احکام کا اجرا، مشکلات کا حل ... الیکشن میں فرض شناس ملت کی شرکت سے سفید خیالی محل کی عمارت منہدم ہوگئی۔

امام خمینی: حسن تدبیر سے اسلامی احکام کا اجرا، مشکلات کا حل ... الیکشن میں فرض شناس ملت کی شرکت سے سفید خیالی محل کی عمارت منہدم ہوگئی۔

امریکہ اور اس سے وابستہ ظالم و جابر افراد نے اپنے پروپیگنڈے سے ایران کی شریف و محترم ملت اور اسلام کے وفادار سپاہوں کا اس طرح تعارف کرایا کہ یہ اسلامی مقاصد سے دور ہیں اور یورپ خصوصاً امریکہ اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے دنیا طلب اور اپنے پٹھوؤں کےلئے سفید خیالی محل تیار کرائے تاکہ ایران کو انتخابات میں ہرا کر شیر دل خواتین اور دلیر مردوں کے گہوارے ایران میں آئے اور اسلام کا نام و نشان مٹا کر شاہی یا ڈیموکریٹک حکومت بنا کر ایران کو ہمیشہ کےلئے غارتگر افراد خاص کر امریکہ کے حوالہ کردیا جائے، لیکن الیکشن میں شجاع و بہادر اور فرض شناس ملت کی بھرپور شرکت اور جنوب و مغرب میں مسلسل کامیابی اور ہمیشہ ملت کے حاضر رہنے اور دوسری طرف شہروں کے اندر وطن فروش افراد کی سرکوبی اور امریکہ سے وابستہ لوگوں کے گوشہ نشین ہونے سے ان کے خیالی محل کی عمارت منہدم ہوگئی۔

خداوند عالم نے ہم پر احسان کیا کہ انتخاب میں لوگوں کی اسلام کے سیدھے راستہ اور دین و سیاست کے عالم کی طرف ہدایت فرمائی امید ہےکہ حسن تدبیر پارلیمنٹ کے ذریعہ نیز ایک بڑی ملت کی حمایت و پشت پناہی سے مشکلات یک بعد دیگر حل اور اسلام کے احکام پورے ملک میں خاطر خواہ اجرا ہوں گے۔

... اس نازک مرحلہ میں خارجی و داخلی اور بدنیت افراد خاص کر امریکی ظلم و بربریت کے سرغنہ ہر طرح سے یہ چاہتے ہیں کہ ایرانی حکومت، پارلیمنٹ اور عدالت پر الزامات لگائیں اور اپنے باطل خیال کے مطابق اسلامی جمہوریہ کے ارکان کو متزلزل کریں، ضروری ہےکہ صدر اسلامی جمہوریہ کے تمام اداروں کی کمک سے اور مل کر ایک دوسرے کی کوشش سے امور کو اس طرح اسلام سے ہم آہنگ کریں کہ بدخواہوں کے پاس کوئی بہانہ نہ رہے؛ اگرچہ ان میں سے بہت سے افراد اسلام کے احکام و حدود و غیرہ سے اتفاق نہیں رکھتے۔

محترم صدر اور اسلامی جمہوریہ کے دوسرے حکام اور عہدیدار جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ میں ایران کی محترم ملت ان سے محبت کرتی ہے اور ان پر ملت کا احسان ہے، کیونکہ یہ ملت فداکار ہے اس نے انقلاب کے شروع میں اپنے جوانوں کے خون سے اور جان لیوا تکلیف اٹھا کر کامیابی حاصل کی ہے اور سب کو قیدخانہ، جلا وطنی، گوشہ نشینی، سختیوں اور صعوبتوں سے نجات دی اور ظالموں اور ستمگروں سے حکومت چھین کر ان کو دی۔ یہی ملت ہےکہ جو کامیابی کے شروع سے لے کر اب تک میدان میں ثابت قدم رہی اور جس نے ملک فوج، پولیس اور مسلح افواج، حکومت و پارلیمنٹ، اعلیٰ عدالتی کونسل اور عدالتوں کی حمایت کی اور اس ملت کی مدد اور ہمت کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی دشمنوں کو سرنگوں کیا گیا اور شیطانی جماعتوں اور گروہوں کی بجائے " حزب ﷲ " کو اقتدار سونپا ...یہ لوگ انشاء ﷲ، اس بات پر قادر ہیں کہ ملک کی حفاظت کریں اور شیاطین کے شر سے نجات دیں۔ یہ ہم اور آپ سب پر حق رکھتے ہیں۔ سب کو چاہیے کہ ان کا حق ادا کریں اور ملت کی خدمت خاص کر مستضعف طبقہ کی کہ اس جمہوریہ کا بار جس کے کندھوں پر تھا اور لالچ کے بغیر اسلام کی خدمت کررہا ہےک ہمیں دل و جان سے سعی و کوشش کرنا چاہیے کہ جب تک ہم سب اور آپ خدمت کررہے ہیں اسلامی جمہوریہ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، یہ گرانقدر اور بیدار ملت بیہودہ اور ظالم و جابر طاقتوں کا جواب دےگی۔

میں خداوند عالم سے اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیٰ عباد اﷲ الصالحین

صحیفہ امام، ج۱۵، ص۲۷۸

ای میل کریں