اسلامی ایران میں صدارتی انتخابی مہم کا آغاز

اسلامی ایران میں صدارتی انتخابی مہم کا آغاز

امام خمینی: مستحکم صفوں میں یکجہت ہوکر انتخابات میں حصہ لیں اور سپرپاور سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

امام خمینی: مستحکم صفوں میں یکجہت ہوکر انتخابات میں حصہ لیں اور سپرپاور سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

امام خمینی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات کےقریب، ایرانی قوم کے نام خطاب میں سفارشی کی کہ وہ مستحکم صفوں میں یکجہت ہوکر انتخابات میں حصہ لیں اور سپرپاور سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ [امام خمینی پورٹل]

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف الیکشن کا کہنا تھا کہ انتخابی قانون کے آرٹیکل 66 کے مطابق میں، آج ۲۱/۰۴/۲۰۱۷ء بروز جمعۃ المبارک کے دن سے ایران کی بارہویں صدارتی انتخابی مہم کا آغاز ہوا اور قانون کے بلا مانع ہے۔

علی اصغر احمدی نے مزید کہا: قانون کےمطابق صدارتی انتخابات میں انتخابی مہم اور تبلیغات کی مدت، امیدوار حضرات کی صلاحیت کےحصول اور ذرائع عامہ سے اعلان کےبعد سے آغاز ہوتا ہے اور ۲۴ گھنٹے انتخابات سے قبل، یعنی ۱۹ مئی تک ہے۔

چیف الیکشن نے تاکید کےساتھ کہا کہ امیدوار حضرات پر فرض ہےکہ قانون کی رعایت کرتے ہوئے ہر ایک اپنا مہم پر مرکوز رہیں تاکہ انشاءاللہ تعالی ہم سب، اسلامی اور قومی قواعد پر پابندی کا مظاہرہ کر دیکھائیں۔

انہوں نے شورائے نگہبان [آئینی گارڈین کونسل] سے وزارت داخلہ کو موصولہ رپورٹ اور ۱۶۰۰ سے زائد امیدواروں کے بارے میں چھان بین کرکے ۶ اہل امیدواروں کے ناموں کو حسب ذیل اعلان کیا:

اعلام اسامی نامزدهای انتخابات ریاست‌جمهوری دوازدهم

۱/۔  سید مصطفی آقا میرسلیم فرزند سیدجلال

۲/۔  اسحاق جهانگیری کوشایی فرزند حسن

۳/۔  حسن روحانی فرزند اسدالله

۴/۔  سید ابراهیم رئیسی ساداتی فرزند سعید

۵/۔  محمدباقر قالیباف فرزند حسین

۶/۔ سید مصطفی هاشمی طبا فرزند سید ابوالقاسم


علی اصغر احمدی نے امید ظاہر کی کہ امیدوار حضرات قانون کے احترام، ملک و قوم کے مفادات اور اخلاقیات کے تحفظ کرتے ہوئے عظیم قومی جشن میں اپنا بہتر کردار ادا کریں گے۔

نیز ہوشیار اور آگاہ قوم کے بیلٹ باکسز پر بھرپور موجودگی سے، ایک بار پھر دنیا اس کی عظمت پر دنگ رہ جائےگی؛ انشاءاللہ تعالی

ای میل کریں