اسلامی ایرانی فوج، انسانی کرامت اور عزت کا مظہر ہے۔
صدر مملکت حسن روحانی نے آج منگل ۲۹ فروردین کے دن تہران، امام خمینی علیہ الرحمہ کے حرم مطہر کے اطراف، منعقدہ آرمی ڈے کی مناسبت سے قوم اور قومی مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران فداکاری میں درخشاں کارنامہ رقم کرکے اپنا فخرآمیز امتحان دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فوجی پریڈ کے دوران کہا:
یوم فوج در حقیقت مسلح افواج کے شجاع و دلیر افسروں اور جوانوں کی یاد کا دن ہے جنھوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اہم کارنامہ انجام دےکر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ملک کی سرحدوں کی دلیرانہ اور شجاعانہ انداز میں حفاظت کی۔
صدر نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی ایران کی فوج، تاریخ کے اوراق میں عظمت و شجاعت کے ساتھ ہمیشہ نیکی سے یاد رہےگی۔
حسن روحانی نے کہا: بعض ممالک کی افواج کا نام ظلم و ستم اور انسان کشی کے ساتھ لیا جاتا ہے جبکہ ایران کی فوج کا نام ایمان و عزت، کرامت و انسانیت کی عظمت کو دوبالا کرنے کے ہمراہ یاد کیا جاتا ہے۔
اسلامی ایرانی فوج، انسانی کرامت اور عزت کا مظہر ہے۔ ایرانی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں وہ درخشاں کارنامہ دکھایا جو ایرانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر و ناز ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا:
بعض ملکوں کے افواج داخلی امور میں مداخلت، دہشتگردی کی حمایت اور اقوام کے افکار و عقاید نیز قانون کی خلاف ورزی کرنے والی افواج سے یاد کیا جاتا ہے لیکن اسلامی ایرانی فوج پیشہ ورانہ نظم و ضبط، ایمان اور ملک کے قانونی دفاع اور قومی مفادات و مصلحتوں کے مطابق قانون کے دائرے میں قدم بڑھانے والی فوج کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔
صدر نے کہا: ایران نے ہمیشہ ہی جنگ و کشیدگی سے دور رہنے کی کوشش کی ہے تاہم دوسروں کی سازشوں کے مقابلے میں ہمیشہ ہوشیار و بیدار رہا ہے اور اس نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کبھی بھی حملہ آور نہیں رہی ہے تاہم ہمیشہ ایران کا بھرپور دفاع کیا ہے اور یہ ثابت کر دکھایا ہےکہ جارح دشمن کا کس طرح منھ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔ اسلامی ایران کی مسلح افواج ایمان، الہی اہداف و محرکات اور ایثار و قربانی کی حامل رہی ہیں اور بہت کم ایسے ممالک ہیں جن کی فوجوں میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہوں۔