انتخاب ویب سائٹ کے مطابق؛ جمہوری اسلامی ایران کے صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں، نئے سال کے پہلے دن، معظم لہ کے راہ گشا بیانات جو تمام خادمان ملت اور اقتصادی ماہرین اور اہلکاروں کی ہمت افزائی بنے پر ان کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی کہ نئے سال میں حکومتی کابینے کا پہلا اجلاس، اندرونی پیداوار، روزگار کی فراوانی اور قومی بنیادی کاموں کی تقسیم بندی سے مختص کیا جائےگا اور کام کی پیشرفت کی رپورٹ عزیز عوام اور رہبر معظم کی سماعت تک پہنچائی جائےگی۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کا خط ، درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
محضر مبارک مقام معظم رهبری
حضرت آیتالله خامنهای (مد ظله العالی)
السلام علیکم؛ نو روز کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں؛
سال جدید کے ابتدائی دن میں آپ کے ہدایت کنندہ بیانات اور نئے سال اور گذشتہ سالوں کی نامگذاری میں ملک کی معیشتی حالات پر خاص توجہ اور اقتصادی پالیسیوں کی ابلاغ اور اجرا پر پے در پے تاکید سے اندرونی پیداوار کی حمایت ہوئی ہے اور جوانوں کی روزگار کے مسئلے کو نظام کے تمام کارکنوں کے امور میں سرفہرست قرار دیا گیا؛ جو قوم و ملت کے خادمین اور اقتصادی میدانوں میں سرگرم افراد کےلئے باعث ہمت و اطمینان اور قدردانی کا باعث ہے۔
بےشک حضرت والا کی پے در پے حمایتیں، نظام کے تمام اداروں اور قوا کی یکجہتی کی بنیادی ستون قرار پا سکتیں ہیں اور حکومت کے اقتصادی ادارے جات کےلئے گراں مایہ سرمایہ ہے تاکہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں اور ملکی پیداوار میں جس سطح تک پیشرفت حاصل ہوئی ہے اسے استحکام بخشیں اور بے روزگاری کی قلع و قمع کرنے کو مزید شدت دیں اور خود کو روزگار کی تلاش میں گھڑے جوانوں کے عظیم لشکر کے سامنے جواب گو کا قابل بنائیں۔
مجھے پورا اطمینان ہےکہ پائیدار اقتصاد کی پالیسیوں پر تدبیر اور امید کی حکومت کا گہرا اعتماد کے نتیجے میں اندرونی پیداوار میں نمایاں ترقی، غیر تیل برآمدات کی درآمدات پر سبقت لے جانے اور بے سابقہ طورپر روزگار کی فراوانی تک جا پہنچی ہے اور نظام کی حقوقی، قانونی اور ثقافتی فضا میں مزید مینجمنٹ اور ہماہنگی جو اس سال کے نو روز کے موقع پر عالی مقام کی درخشاں رہنمائیوں سے پیدا ہوگی؛ موجودہ خامیاں پوری ہو جائیں گی اور جوانوں کےلئے روزگار کی فراہمی اور کم آمدنی طبقوں کی معیشت کے حوالے سے قابل مشاہدہ اور محسوس نتائج کے تحت نظام کے فخر آفرین کارکردگی مزید چمکےگی۔
ہم، اللہ تعالی کا ملک میں عوام کی کاوشوں اور برداشت سے اقتصادی میدانوں میں فراہم شدہ استحکام، سکون اور گشادگی کا شکر ادا کرتے ہیں، جس نے روزگار فراہم کرنے والی وسیع سرمایہ گزاری کےلئے بہترین زمینہ فراہم کیا ہے اور سرمایہ گزاری کو مزید امن دینے سے ملک کے جوانوں کےلئے روزگار فراہم کرنے اور عظیم تخلیقی سرمایہ کےلئے زمینہ ساز ہوگا۔
نئے سال میں حکومت کے کابینہ کا پہلا اجلاس، قومی اندرونی پیداوار اور روزگار کی فراوانی سے اختصاص پائےگا اور اس سلسلہ میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ باقاعدہ عزیز عوام اور رہبر معظم تک پہنچائی جائےگی۔
اللہ سبحانہ تعالی سے حضرتعالی کی مزید توفیقات اور برکات کے دوام کےلئے دعاگو ہوں۔
حسن روحانی