میری آنکھوں کا وسیع منظر تمھارے لئے آشیانہ ہے // ہم پر کرم فرما اور نزول فرما کہ یہ گھر آپ ہی کا گھر ہے۔
استاد شہید مرتضی مطہری تلگرام چینل نے امام خمینی (رح) کی واپسی پر مھرآباد ائیرپورٹ پر جو خیر مقدم نامہ قرائت کی گئی تھی، اس کی متن کو جو استاد مطہری کی تحریر تھی نشر کیا۔
جماران سائٹ کے مطابق، اس متن میں آیا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جاءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْباطِلُ انَّ الْباطِلَ کانَ زَهوقاً / فَانَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغالِبونَ
اے خدا کی روح اور اے اسلام کا بت شکن ابراھیم اور اے اللہ کا پاکباز و سچّا بندہ اور ملت ایران کی عزیز جان! عرض کرتا ہوں:
میری آنکھوں کا وسیع منظر تمھارے لئے آشیانہ ہے
ہم پر کرم فرما اور نزول فرما کہ یہ گھر آپ ہی کا گھر ہے
ایران کی ملت کے پاس اپنی جان عزیز سے اور کیا چیز ہے جو اپنے جانثار اور روشن اندیشہ اور بصیر رہبر کے با برکت قدموں پر نثار کرے اور اس سے بڑھ کر کیا ثنا و مدح کرسکتی ہےکہ آپ کو اللہ کا پاکباز بندہ خطاب کرے۔
اے اللہ کا سچا بندہ! محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ) مسلمان! اے شیعہ صادق آل محمد (ع)! اے اللہ کی نشانی!
ملت ایران نے آپ کی شخصیت میں اور آپ کی گذشتہ ۱۶ سالہ زندگی کے تجربے میں اور جب سے امت کی زعامت آپ کے سپرد کی گئی ہے، اللہ تعالی نے اس کی راہ میں جھاد و تلاش کرنے والوں کو جو وعدہ کیا ہے اس کی عینی مصداق کو مشاہد کر رہی ہے، اگر اللہ کی مدد کےلئے سبقت لو تو اللہ آپ کی مدد کےلئے دوڑےگا اور تمہیں ثابت قدم رکھےگا اور جو اللہ کا یار ہو اللہ اس کا ناصر و حامی ہے۔
استعمار، آمریت کی زندہ مثالوں کے دباؤ پر آپ کی وطن عزیز سے پچھلے ۱۴ سال کی جلاوطنی، آپ کے جد مکرم نبی اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ اور آپ کے اصحاب کی ہجرت کی یاد کو تازہ کرتی ہے جو توحیدی معاشرے کے قیام اور مطالبے کے جرم و گناہ میں ( الَّذینَ اخْرِجوا مِنْ دِیارِهِمْ بِغَیرِ حَقٍّ الّا انْ یقولوا رَبُّنَا اللَّهُ ) اپنے شھر اور گھر سے نکالے گئے اور آج آپ کی واپسی، فتح عظیم مکہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے، جہاں دولت و ثروت، زور و زر ، طاقت اور فولادی اور چلتیں پھرتیں بتوں کی حکمرانی کی اقتدار و کرسی ایک کے بعد دوسرا سرنگوں ہوگئیں اور اللہ کی حکومت نے طاغوتی و شیطانی حکومت کی جگہ لے لی: لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسولَهُ الرُّؤْیا بِالْحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرامَ انْ شاءَ اللَّهُ امِنینَ۔
ملت ایران، اپنی جان ہتیلی پر لئے رہبر عظیم الشأن کے حکم کے انتظار میں اور توحیدی معاشرے کی برقراری تک یعنی ایسا معاشرہ جس میں انسان، انسان کی بندگی سے آزاد ہو اور انسان کا انسان سے فائدہ اٹھانے کا سسٹم اور تصور ختم ہوجائے اور خود ساختہ نابرابری اور غیر منصفانہ برتاؤ کا کوئی اثر باقی نہ رہے اور سیاسی، اقتصادی اور اجتماعی بتیں سب کے سب سرنگون ہوجائیں اور مساوات اور برادری سچے معنی میں برقرار ہوجائے اور ۲۵۰۰ سالہ آمریت اور ۴۰۰ سالہ سامراج محو ہوجائے اور ایک کلمے میں " بندگی " صرف اللہ تعالی کی ہو اور " حکومت "، الٰھی حکومت کے قیام تک چین سے نہیں بیھٹےگی۔
اس موقع پر ہزاروں شھید، گذشتہ ۱۵سال کے شھداء جنھوں نے انقلاب مقدس اسلامی کی حرکت کو اپنے لہو سے تیزی بخشی، خالی ہےکہ وہ اپنے رہبر کی فاتحانہ واپسی اور درخت انقلاب کے شگوفوں کو کھلتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھتے۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں، لیکن ان کی پاک روحیں شاہد اور ناظر ہیں۔
وَ السَّلامُ عَلَیک وَ عَلَی الْارْواحِ الَّتی حَلَّتْ بِفِنائِک وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکاتُه.
زندہ باد توحیدی معاشرہ اور جمہوری اسلامی امام خمینی کے رہبری میں۔