امریکہ اور دہشتگرد عناصر، شامی عوام اور حکومت کےخلاف

امریکہ اور دہشتگرد عناصر، شامی عوام اور حکومت کےخلاف

شام میں پائیدار حل اور امنیت کی بحالی کا راز، دہشت گردی کی حمایت سے متعلق بعض ممالک کے موقف میں تبدیلی اور واقعی مقابلے میں مضمر ہے۔

شام میں پائیدار حل اور امنیت کی بحالی کا راز، دہشت گردی کی حمایت سے متعلق بعض ممالک کے موقف میں تبدیلی اور واقعی مقابلے میں مضمر ہے۔

جماران کے مطابق، وائس ایڈمرل ڈاکٹر علی شمخانی نے کہا: شام میں امن و امان کی بحالی کےلئے سبھی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوششوں کے جاری رہنے اور قومی آشتی کے حصول کےلئے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا تسلسل، شام کے بحران کو ختم کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ شام کے دشمن، موجودہ جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کی آڑ میں مسلح عناصر کو مالی اور تسلیحاتی اعتبار سے مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں پھر سے منظم کرنے کےلئے، سیاسی مذاکرات کو  ٹیکنیک کے طور پر استعمال کریں۔

شمخانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام کی ارضی سالمیت سے متعلق حکمت عملی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالمی طاقتوں کی جانب سے شام کی قانونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر توجہ اور سیاسی موقف کی ضرورت کے تسلیم سے شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی بالا دستی واضح ہوتی ہے۔

ایران، روس اور شام کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے والی اس شخصیت نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مسلسل جنگ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہےکہ مغربی ممالک اور امریکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے شام کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے ان کی قومی اور ملکی سلامتی کےلیے خطرہ لاحق ہے اور دہشت گردی سے متعلق ان کا یہ موقف ان کی دوغلی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

شام کے وزیر اعظم عماد خمیس نے بھی اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور شامی افواج کی کامیابیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا: شام کی حکومت سیاسی راہ حل کو بحران کے خاتمے کا سب سے اہم حل سمجھتی ہے۔ شامی حکومت نے ہمیشہ ان مخالف گروہوں سے جنھوں نے ہتھیار نہیں اٹھائے، بات چیت کا دروازہ کھولے رکھا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی حکومت اور عوام دونوں کی وسیع پیمانے پر حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: شام میں پائیدار حل اور امنیت کی بحالی کا راز، دہشت گردی کی حمایت سے متعلق بعض ممالک کے موقف میں تبدیلی اور داعش، النصرہ اور ان سے وابستہ دوسرے تکفیری گروہوں کے ساتھ واقعی مقابلے میں مضمر ہے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں