وحدت

رسول خدا (ص) کی ذات اقدس محور وحدت

وہابیت نے کڑوروں ریال فرقہ واریت پھیلانے میں خرچ کیے لیکن امام خمینی کے ایک فتویٰ میں سب پانی میں ملادیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سالہائے سال سے شیعہ سنی مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار وہابیت میلاد النبی(ص) پر شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے مشترکہ عیدمیلاد النبی(ص) کے جلوسوں میں شرکت اور مشترکہ محافل سے شدید تذبذب کاشکار ہوگئی ہے، جس نے کڑوروں ریال فرقہ واریت پھیلانے میں خرچ کیے لیکن امام خمینی کے ایک فتویٰ میں سب پانی میں ملادیا۔

شیعہ نیوز کے نمائندہ کے مطابق گذشتہ روز کراچی سمیت ملک بھر میں عیدمیلاد النبی (ص) کے سلسلے میں شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا، کراچی میں جے ڈی سی کی جانب سے ۱۱ ربیع الاول کی رات عظیم الشان میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس اور چراغاں کیا گیا جس میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں نے شرکت کی،جبکہ غیرمسلم رہنماوں نے بھی محسن انسانیت کے میلاد کے اس جشن میں شریک ہوکر پیغمبر اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی طرح بارہ ربیع الاول کےروز اہلسنت بھائیوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں میں شیعہ تنظیموں اور اداروں، ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او، شیعہ علماء کونسل اور دیگر ماتمی انجموں کی جانب سے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکاء جلوس کے لئے لنگر اور مشروبات کا اہتمام تھا۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شہر بھر میں تمام یونٹس کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کیلئے خصوصی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علی اویس زیدی سبیلوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علی اویس زیدی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر، امت مسلمہ کے درمیان پائی جانے والی وحدت سے خائف نظر آتے ہیں، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے وحدت کی علامت ہے، حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت اور دنیا میں تشریف آوری ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور انقلاب ہے، جس نے کائنات کو ایک نئی جہت، نیا موڑ اور فلا ح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سے بھی کراچی سمیت ملک بھر میں جلوس میلاد النبی (ص) کے موقع پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہفتہ وحدت کا منایا جارہاہے اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامات تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ سمینار ،جلسے اور محافل کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

ای میل کریں