جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق: انقلاب کے بزرگان کی گواہی کی بنا پرامام خمینی رہ سے شروع سے ہی آئین نامہ پر اور لوگوں سے اس کی تایید پر زور دیتے تھے آئین کو اہمیت اور اس کی ضرورت پر تاکید کرنا ہمیشہ امام خمینی رہ کے گفتگو کا حصہ تھیں۔
وہ چیز جو ان باتوں سے سمجھ آتی ہے وہ یہ ہیکہ امام لوگوں کو تاکید کرتے تھے کے آئین نامہ کو مثبت رائے سے نوازیں کے جس پر 7 آذر 1358 قم میں اعتراض ہوا تھا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرے بھائیو اور بہنوں :ٕمحرم وہ مہینہ جس میں مجاہدان اور مظلومان کو ذریعے اسلام زندہ ہوا اور بنی امیہ کی باطل طاقت جس نے اسلام کو خاتمہ تک پہنچا دیا تھا آزاد ہوا اسلام نے شروع سے ہی مجاہدوں کے خون سے پرورش پائی اور اپنے کمال تک پہنچا اسلام ہمارے ملک میں بھی ختم ہو رہا تھا لیکن قوم کے جوانوں کے خون سے اسلام کو دوبارہ زندگی ملی ۔
اس موقع پر الحمد للہ اسلامی جمہوری ایران کا آئین نامہ بھی لکھا گیا اور علماء کی تایید بھی حاصل ہو گئی سازشیں کرنے والے چاہتے تھے آئین نامہ تصویب نہ ہو لیکن آئین اسلامی جمہوری ایران کا بہت بڑا ثمرہ ہے ۔آئین کو ووٹ نہ دینا گویا شہیدوں کے خون کو ضائع کرنے برابر ہے خبر دار اسلام کے دشمنوں کے بھکاوے میں مت آنا اور آئین کو ووٹ نہ دے کر دشمنوں کو ان کے اہداف میں کامیاب بنا دیں اسلام بہت بڑا ہے کے ایک اشکال کی وجہ سے اس سے منہ موڑھ لیا جائے میرے پیارے کردیو ،عرب،بلوچ،ترک اور دوسرے ہم وطن ساتھیو اسلام سب کا اور سب کے لئےاور سب کے فائدہ کے لئے اور اسلامی جمہوری انشاء اللہ تمام کمیوں کو پورا کرے گا بعض لوگ کرد ی اور اہل سنت بھائیوں کو ووٹ دینے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے لوگ نہ آپ کے نہ آپ کو ملک دوست ہیں آپ کو اس شرعی وظیفہ سے روک رہیں ہیں آپ اپنے بھائیوں کا مقابلہ نہ کریں۔
میں ووٹنگ کے دن مثبت ووٹ دوں گا اور تمام بہن بھائیوں سے جو کسی بھی قوم سے ہوں گزارش کرتا ہوں اس آئین کو مثبت ووٹ دیں ۔میرے پیارو آج ہم ایک شیطانی طاقت کے سامنے ہیں اسلامی ایران کے بنیادوں کو کمزاور نہ بنائیں تانکہ دشمنوں کے دل خوش ہوں آپ سب کے لئے خداوند سے دعا گو ہوں کے آپکو مزید توفیق دے۔۔ والسلام علیکم و رحمةاللّه.
روح اللّه الموسوی الخمینی