امام اور راہ امام کے ہمیشہ قدرداں رہینگے

امام اور راہ امام کے ہمیشہ قدرداں رہینگے

ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ، ملت ایران، انقلاب اسلامی، امام خمینی اور رہبر انقلاب سے محبت کےلئے وقف ہے۔

ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ، ملت ایران، انقلاب اسلامی، امام خمینی اور رہبر انقلاب سے محبت کےلئے وقف ہے۔

جماران کے مطابق؛ حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن روحانی نے اپنے صوبائی دوروں کے تسلسل میں صوبہ مرکزی کے دورے کے موقع پر شہر اراک کے شہداء اسٹیڈیم میں عوام سے خطاب کے دوران جوہری مذاکرات میں کامیابی کو عالمی استکبار کی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف ملت ایران کی استقامت اور مزاحمت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: آج ہماری ادبی تہذیب، قومی یکجہتی کے فروغ پر مبتنی ہونا چاہئے، کیونکہ ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ، ملت ایران، انقلاب اسلامی، امام خمینی اور رہبر انقلاب سے عشق و محبت کےلئے وقف ہے۔

صدر مملکت نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا: ایران کی عظیم قوم کے لوگو! آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جھوٹ بولنے والے اور گالی گلوچ کی زبان استعمال کرنے والے انقلابی نہیں ہوسکتے، نیز ان لوگوں کا بھی انقلاب سے کوئی واسطہ نہیں جو عوام کو مایوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

روحانی نے مزید کہا: ہمیں دین اسلام پر فخر ہے اور اسلام وہی ہے جس کے بارے میں رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا: " إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْأَخْلَاقِ " مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کےلئے مبعوث کیا گیا ہے؛ لہذا ہمیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے کہ بعض افراد جھوٹ، تہمت اور فضول باتوں کے ذریعے معاشرے میں حاکم اخلاقی اقدار اور اصولوں کو پامال کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اس ملک میں دو راستے موجود ہیں؛ وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، کیونکہ اس ملک میں ایک راستہ، ایک ہی رہبر اور ایک حکومت کے علاوہ کچھ نہیں، یہاں دو طرح کی پالیسی ہرگز نہیں پائی جاتی۔

حجت الاسلام روحانی نے پر زور الفاظ میں کہا: ہم اپنے ملک کی عزت و وقار کےلئے، رہبر انقلاب کی سلامتی کےلئے، قومی یکجہتی کےلئے، ایران کی ترقی اور سربلندی کی خاطر ہمیشہ دست بہ دعا ہیں اور یقینا لوگوں کی دعاوں کو خدا مستجاب کرتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے مزید کہا: ہمارا تعلق ایک ایسی قوم سے ہے جو ہمیشہ امام اور راہ امام کی قدردانی کرتی رہےگی اور انشاء اللہ تعالی راہ امام کی عزت اور سربلندی کےلئے ہمیشہ کوشاں اور اس کی اچھی طرح پاسداری کرتے رہیں گے، نیز اسلام ناب محمدی(ص) کی صحیح ترجمانی کرتے رہیں گے جو سیاسی اور حکومتی  آئین کے فریم ورک میں امام خمینی نے ہمارے اختیار میں قرار دیا ہے۔

 

ماخذ: http://www.jamaran.ir/

ای میل کریں