آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے جانتے ہیں؟
میں بچپن سے ہی امام خمینی رہ کو جانتا ہوں ہمارے گاوں میں ایک کتب خانہ تھا اس کتب خانہ میں امام خمینی رہ کے بارے میں بہت ساری کتابیں موجود تھیں اور جب میں نے امام کے بارے ایک کتاب کا مطالعہ کیا تو میں امام کی شخصیت کے بارے میں مزید جستجو کرنے لگا اور پھر میں اکثر اوقات اس کتابخانہ میں جاتا تھا اور وہاں بیٹھ کر امام خمینی رہ کے متعلق مطالعہ کرتا تھا اور اسی دوران میں امام رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت سے مانوس ہو گیا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
امام خمینی رہ کی فکر بیسویں صدی کی ایک عظیم فکر تھی جس نے مسلمانوں کو جینے کا ایک نیا راستہ دیکھایا اور ایک نئی جہت کی طرف اُن کو گامزن کیا امام خمینی رہ کی فکر خاص بات یہ تھی کہ امام خمینی رہ غریبوں اور کمزوروں کے مسیحا تھے مظلوموں کا سہاراتھے ان کی یہ سوچ تھی کے جہاں بھی ظلم ہو اس کے خلاف آواز اُٹھائی جاے اور اُن کی اسی سوچ نے ان کی شخصیت کو دنیا میں محبوب بنا دیا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے ؟
امام خمینی رہ کی شخصیت کثیر الجہت ہے امام رہ ایک ہی وقت میں مصنف بھی ہیں، مبلغ بھی ہیں،مقرر بھی ہیں راہنما بھی ہیں،فقیہ بھی ہیں اور سیاسی لیڈر بھی ہیں اور امام رہ عملی میدان میں ہمیشہ آگے رہیے ہیں اور یہ ان کے عمل کا نتیجہ جو آج تک ان کی فکر ان کے اقدار باقی ہیں اور انشاء اللہ ظہور امام زمانہ عج تک باقی رہیں گے۔
کس حد تک دنیاکے مفکرین امام خمینی رحمۃ اللہ کی فکر سے متاثر ہیں؟
امام رہ کی فکر کی جیت اس وقت ہوئی جب امام خمینی رہ نے گورباچوف کو ایک خط لکھا اور اس میں امام خمینی رہ نے پیش بینی کی تھی کے یہ جو نظام ہے آپکا یہ جو سوشلسٹ ریپبلک نظام ہے یہ ختم ہونے والا ہے اور یہ بات کچھ عرصہ کے بعد امام خمینی رحمۃ کی پیش بینی درست ثابت ہوئی امام خمینی رہ کی پیش بینی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے امام خمینی رہ کس قدر دور اندیش اور ایک پختہ فکر کے مالک تھے اور دنیا کے متعدد مفکرین امام خمینی رہ کی فکر سے متاثر ہیں آج پوری دنیا میں امام خمینی رہ کی بررسی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے یوم قدس کی بنیاد رکھی اس کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟
بیت المقدس مسلمانوں کی دینی نماد ہے اور اسکی تعظیم اور دفاع کرنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے امام خمینی نے اس بات کو دنیا کے سامنے اجاگر کر کے لو گوں کو فلسطین پر ہو رہے ظلم کی طرف متوجہ کیا ہے اور امام خمینی رہ نے یہ ثابت کیا کہ اسرائیل ایک نا پاک ملک اس کو اس دنیا سے محو ہونا چاہیے یوم قدس کو صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ ہر مسلمان اس دن اسرائیل کے خلاف اپنی آواز بلند کرتاہے کیوں کے بیت المقدس صدیوں سے یہودیوں کے قبضے میں تھا کبھی کسی مسلمان بادشاہ میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ اس کے بارے میں زبان کھول سکے لیکن اللہ نے امام کو یہ طاقت دی کے امام خمینی بیت المقدس کے متعلق آواز اُٹھا سکیں۔
پاکستان کے نوجوان کس حد تک امام خمینی رہ سے مانوس ہیں؟
پاکستان کے اندر جو تنظیمیں اس وقت کام کر رہی ہیں انکو چاہیے کے امام خمینی رہ کی فکر کی آبیاری کریں جوانوں کو امام خمینی رہ کے اقدار اور اہداف سے آشنا کریں جو کتب امام خمینی رہ کی بارے میں لکھی جا چکی ہیں انکا ترجمہ ہو نا چاہییے اور پاکستان میں ان کتب کو جوانوں کے اختیار میں قرار دیا جاے ۔