امام خمینی: إنا للَّه و إنا إلیه راجعون
امام خمینی نے یکم آبان ماہ، سنہ ۱۳۵۶ھ شمسی، بمطابق ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۷ء کو، حاج آقا سید مصطفی خمینی کی شہادت کے موقع پر تحریر فرمایا:
زمان: 1 آبان 1356ھ ش/ 9 ذى القعدة 1397ھ ق/ ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۷ء
بسمه تعالى
إنا للَّه و إنا إلیه راجعون
اتوار کے دن، ۹ ذی القعدۃ الحرام ۱۳۹۷ھ، میری آنکھوں کا نور، دل کی روح و رواں، مصطفی خمینی، اس دار فانی کو الوداع کہہ کر، اللہ تعالی کی رحمت کی سمت پرواز کر گئے۔
اللهم ارحمه و اغفر له و أسکنه الجنة بحق اولیائک الطاهرین- علیهم الصلاة و السلام۔
ماخذ: صحیفه امام، ج3، ص233
سید مصطفی خمینی، بانی انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کے بڑے فرزند ہیں جو ۱۲ آذر ماہ ۱۳۰۹هـ ش مطابق ۲۱/رجب ۱۳۴۹هـ ق کو پیدا ہوئے۔
آپ نے اپنے والد گرامی کی جلاوطنی کے تمام سیاسی سرگرمیوں میں قابل ذکر کردار ادا کیا اور آخرکار اس راہ میں ۱۹۷۸ء میں ۴۷/ سال کی عمر میں شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوگئے۔