امام خمینی(رح) تاریخ کے فکری راہبران میں سے ہیں

امام خمینی(رح) تاریخ کے فکری راہبران میں سے ہیں

امام خمینی(رح) صرف ایک قوم کے امام نہیں تھے،بلکہ پوری دُنیا کے امام تھے ،آپ زیادہ تر اسلام اور قرآن پر تاکید اور اسلامی فکر و سوچ کو دنیاوالوں کے دل و دماغ میں جگہ دینے کی پے درپے جد وجہد کرتے تھے ۔

حضرتِ امام خمینی (رح) کی تجلیل و تکریم کے تعلقات عامہ کے اسٹاف کے مطابق :

قرآنی علوم کے زمینہ میں فارغ التحصیل اور سرگرم خواتین کاایک وفد،آج صبح جماران میں حاضر ہوئے اور امام (رح) کے عزاخانہ،گھر اور امام خمینی (رح) کے تصویری اور تحریری نمایشگاہ کا بھی دورہ کیا۔

تونس کے زیتونہ یونیوریسٹی کے اُستاد اور قرآنی علوم کے محقق محترمہ خاتون ''منیہ العالمی''نے امام خمینی (رح) کے بار ے میں اپنی معلومات کے متعلق ہمار ے نمائندہ کو بتایا: پوری دنیامیں بڑ ے اور عظیم شخصیات کا احترام اور تکریم کرتے ہیں۔ تونس میں بھی امام خمینی (رح) ہمارے لئے قابل احترام اور عزیز ومحبوب ہیں ۔اس دورہ نے امام کے بار ے میں میری شناخت کی تصدیق و تاکید کی ۔ میں بچپن سے امام کے بار ے میں تھوڑابہت جانتی تھی اور کالج کے دور سےایران کے حالات کے بار ے میں جستجو اور معلومات جمع کرتی تھی، لیکن یہ ملاقات باعث بنی تاکہ میں امام خمینی (رح)کو زیادہ قریب سے اپنے جذبات کے ساتھ درک اور محسوس کروں۔  

زیتونہ یونیوڑسٹی کے پروفیسر نے اظہارخیال کیا: یہ محال اور ناممکن  سی بات ہے کہ دُنیا میں کوئی دو آدمی اس بات پر کہ امام خمینی (رح) تاریخ کے فکری لیڈروں میں سے ہیں،آپس میں اختلاف نظر رکھتے ہوں ۔

پاکستان کے ادارہ ''منہج القرآن'' کے مدیر محترمہ خاتون '' فرح ناز'' نے بھی اس ملاقات میں حضرتِ امام خمینی( رح) کی تجلیل وتکریم کے تعلقات عامہ کے اسٹاف کوبتایا : امام خمینی(رح) صرف ایک قوم کے امام نہیں تھے،بلکہ پوری دُنیا کے امام تھے،آپ زیادہ تر اسلام اور قرآن پر تاکید اور اسلامی فکر و سوچ کو دنیاوالوں کے دل و دماغ میں جگہ دینے کی پے درپےجد وجہد کرتے تھے ۔

ای میل کریں