حسینیت ہر قسم کی یزیدیت کے مقابلہ میں

حسینیت ہر قسم کی یزیدیت کے مقابلہ میں

کربلا آج بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جد وجہد کرنے والوں کےلئے مشعل راہ ہے۔

کربلا آج بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جد وجہد کرنے والوں کےلئے مشعل راہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنما ملک شاکر بشیر اعوان، ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا:

ملک جس صورتحال کا شکار ہے، اس کا تقاضا تو یہ تھا کہ بیرونی دشمن کے خلاف صف آرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف مظاہرہ کیا جاتا۔

پاکستان کے عوام سنجیدہ قیادت کی پہچان رکھتے ہیں اور انہیں پتہ ہےکہ ملکی استحکام کی کنجی کسی اور کے پاس ہے۔

بشیر اعوان نے مزید کہا: عمران خان کا غیر سنجیدہ انداز مسلم لیگ نون کےلئے کامیابی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ ایک طرف تو محرم الحرام کی آمد کے موقع پر انہوں نے شرم و حیا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، احتجاج کے نام پر میوزک اور ڈانس کا سلسلہ جاری رکھا، جو کوئی بھی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا۔ دوسرا دھرنے میں تقریر کے دوران جس طرح انہوں نے رشتے مانگنے اور شادیوں کی بات کی، یہ کہاں کا احتجاج ہے، ان کی یہی حرکتیں انہیں تنہا کریں گی۔

مسلم لیگ نون کے ممبر کا کہنا تھا: اسلام آباد کوئی کریانہ کی دکان یا سبزی منڈی نہیں جسے چند سر پھروں کے کہنے پر بند کردیا جائےگا، اسلام آباد ایٹمی طاقت کی حامل ملک کا وفاقی دارالحکومت ہے، حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور اسے پورا کرےگی۔

اسلام آباد کو میدان کربلا نہیں بننے دیں گے، حسینیت کے پیروکار ہر قسم کی یزیدیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ ایام محرم ہیں اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت ہمیں صبر و تحمل، جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے، اس لئے عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کی حالت کسی اندرونی انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کر امن کا دامن تھام رکھیں۔ عوام میں انتشار کی بڑی وجہ عدم برداشت ہے۔ منفی سیاست اس کو ہوا دی رہی ہے، پاکستانی عوام مل کر پاک فوج کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے ان کے ساتھ ہے۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے مزید کہا: کربلا سے ملنے والا درس حریت اس وقت کی کربلا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جد وجہد کرنے والوں کےلئے مشعل راہ ہے۔ موجودہ دور کی ظالم طاقتیں یکجا ہیں، امریکی و اسرائیلی حمایت اور عسکری طاقت کے زعم میں مبتلا بھارت یہ بات بھول گیا ہےکہ افواج پاکستان جذبہ شہادت سے ہی سرشار نہیں، بلکہ ان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل منظم و محب وطن ترین افواج میں ہوتا ہے۔ کشمیری نوجوان ہوں یا پاکستان کی مسلح افواج کے سپاہی، وہ جذبہ حسینی سے سرشار ہیں، جو شہادت اور قربانی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔


بشکریہ اسلام ٹائمز ویب سائٹ

ای میل کریں