امام خمینی اور انقلاب، منافقین و آل سعود کا ہدف

امام خمینی اور انقلاب، منافقین و آل سعود کا ہدف

امام خمینی نے دنیا میں سامراج اور لبرل ازم مخالف، فوجی انقلاب سے اس تاریخی داستان کو نئی جہت دی ہے۔

امام خمینی نے دنیا میں سامراج اور لبرل ازم مخالف، فوجی انقلاب سے اس تاریخی داستان کو نئی جہت دی ہے۔

نسیم آنلائن کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمد رضا باہنر نے شہید رجائی اور شہید باہنر کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی  تاریخ ساز کامیابی اور ہمارے مابین تاریخی فاصلے سے نئی نسل کو انقلاب کے واقعات سے آگاہی اور درست تجزیہ سے متعلق معلومات کی کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا: اس وقت سعودی حکام اپنے منافق شرکاء [ایرانی انقلاب مخالف] کی ہمراہی میں امام خمینی کی شخصیت کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی نے دنیا میں سامراج اور لبرل ازم مخالف، فوجی انقلاب سے اس تاریخی داستان کو نئی جہت دی ہے۔

باہنر واضح کیا: " کائنات کے محضر خدا ہونے پر امام خمینی کا راسخ عقیدہ تھا " اسی لئے  15 سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد فاتح رہنما کے طور پر ایران آمد کے بعد بھی آپ نے ہمیشہ اپنے  آپ کو خدا کے حضور میں حاضر سمجھتے ہوئے عمل کیا ہے۔

سابق نائب صدر مجلس نے کہا: جب امام سے پوچھا گیا کہ آپ کو کسی سے کوئی خوف لاحق ہوا ہے؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا: خدا کے سوا کسی اور سے مجھے کوئی خوف لاحق نہیں ہوا۔

امام خمینی اس بات پر اصرار کرتے تھے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کےلئے ریفرنڈم کرانے کی ضرورت ہے۔ استصواب رائے کے نتیجے میں 98 فیصد لوگوں کا اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دینے کے بعد بھی، آپ نے اس واقعے کو تاریخی بنانے پر زور دیا ہے۔ امام خمینی ہمیشہ رائے عامہ کے احترام کے قائل تھے۔

باہنر نے مزید کہا: منافقین نے اسلامی جمہوریہ کے نظام کو مسترد کرنے کے ساتھ صدام جیسے ایرانی قوم کے دشمن سے ساز باز کرتے ہوئے ہزاروں بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہایا ہے اور تیس سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد، آج بھی مسلمانوں کے قتل میں ملوث سعودی حکام کے ساتھ مل کر گھناونی سازش کے تحت، امام اور انقلاب اسلامی کے نورانی چہرے کو مخدوش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: عصر حاضر میں طالبان، داعش اور۔۔۔۔ جیسے تکفیری گروہوں کے ایجاد کا مقصد، اسلامی انقلاب کو کمزور کرنا ہے تاہم اللہ تعالی کی قدرت سے یہی مسئلہ ان کی نابودی کا باعث بنےگا، انشاءاللہ تعالی۔

 

حوالہ: نسیم آنلائن

ای میل کریں