داعش، القاعدہ، طالبان اور سپاہ صحابہ جیسی تمام دهشتگرد، عالم بشریت کیلئے خطرہ

داعش، القاعدہ، طالبان اور سپاہ صحابہ جیسی تمام دهشتگرد، عالم بشریت کیلئے خطرہ

شیخ علوی نبتانی: تکفیری دہشت گرد گروہوں سے سختی سے مقابلے کی ضرورت ہے اس لئے کہ ان کے افکار، اسلامی احکام و دستورات سے بالکل منافی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوزایجنسی کے مطابق، اسلام آباد کے مفتی اور پاکستان کے جامعہ النعیمہ کے سرپرست نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو، قتل و تشدد اور انسانوں کا بےدردی سے قتل عام کئے جانے کا مقابلہ کرنے کے لئے، تکفیری دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔ مفتی گلزار نعیمی نے کل رات ایران کے مقدس شہر قم میں  تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس میں کہا:

آج داعش، القاعدہ، طالبان، سپاہ صحابہ اور دیگر دہشت گرد گروہ عالم بشریت کے لئے خطرہ ہیں۔ مفتی اسلام آباد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور صہیونزم تکفیری گروہوں کے اصلی حامی ہیں اور اگر ان گروہوں کو ان کی حمایت حاصل نہ ہوتی وہ کب کے نابود ہوگئے ہوتے۔

انڈونیشیا کی نہضت العلماء کے رکن شیخ علوی نبتانی نے بهی ارنا خبررساں ایجنسی کے ساته گفتگو میں کہا کہ داعش اور تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے امریکی قیادت میں جو اتحاد تشکیل پایا ہے وہ خیر خواہی کے مقصد سے نہیں ہے بلکہ یہ اتحاد عراق اور شام پر تسلط کے درپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں سے سختی سے مقابلے کی ضرورت ہے اس لئے کہ ان کے افکار، اسلامی احکام و دستورات سے بالکل منافی ہیں۔

واضح رہے کہ تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس، ایران کے مقدس شہر قم میں اتوار کے دن شروع ہوئی اور پیر کی رات اختتام پذیر ہوگئی اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مسلمان علماء و مفکرین نے شرکت کی۔

ای میل کریں