راز و نیاز، دعا و نیایش اور باعظمت روحانی شب ہائے قدر اور شب ہائے احیاء، نیز مولا امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے ایام شہادت کی آمد پر، گزشتہ سالوں کی مانند، بانی انقلاب اسلامی ایران کے حرم مطہر میں روحانی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جماران رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے معنوی ایام اور شب ہائے قدر کی آمد پر، امام خمینی(رح) کے آستان مقدس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) کے مقدس مزار میں اجرا ہونے والی تقریبات کے حوالے سے اعلان کیا گیا اور تمام مومنین کو پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
امام خمینی(رح): اگر " لیلۃ القدر" اور شب ہائے قدر میں " نزول ملائکہ" کا راز جو اب بھی ولی اللہ الاعظم حضرت صاحب الامر سلام اللہ علیہ کے حضور، یہ نزول جاری وساری ہے، اگر ہم اس راز سے خبردار ہوں تو ہماری تمام مشکلات، آسان ہوجاتی ہے۔
صحیفه امام، ج19، ص285
دعا و نیایش کی تقریب اور مبارک شب ہائے قدر کے احیاء نیز عدل و انصاف کا باعظمت اور تاریخ ساز انسان، اخلاص و ایثار کا پیکر مولائے متقیان امیر مومنان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجلس سوگواری، گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی حضرت امام خمینی(رح) کے باشکوہ و نورانی حرم کے اردگرد برپا کیا جا رہا ہے۔
آپ پیروان مکتب جاوید تشیع کے اس پروگرام میں آگاہانہ اور عارفانہ حضور، اعلی معیار کے مراسم احیاء اور عزاداری سے بہرہ مند ہونے کے علاوہ، عظیم الشان امام راحل(رج) کا نام و نشان اور سیاسی مکتب فکر کا احترام اور استقرار پر تاکید ہے نیز مظلوم شہدائے ہفتم تیر [شہید بہشتی اور ساتھیوں کی شہادت] کی تعظیم وتکریم بھی ہے۔
شب ہائے قدر کی تقریبات کے حوالے سے اطلاع دی جاتی ہے:
پروگرام کا آغاز: 22:30 بجے اور اختتام 2 بجے صبح
رمضان المبارک کی انیسویں رات [۴ تیرماہ ۱۳۹۵]:
مجلس عزا اور دعائے جوشن کبیر کا پروگرام، ذاکرین اہل بیت علیہم السلام، جناب خلف زادہ اور جعفری؛ نیز حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید ابراہیم ہاشمیان، شب بیداری کی روحانی تقریب اجرا فرمائیں گے۔
رمضان المبارک کی اکیسویں شب [۶ تیرماہ ۱۳۹۵]:
مجلس عزا اور دعائے جوشن کبیر کا پروگرام، ذاکرین اہل بیت علیہم السلام، جناب اصفہانی اور بختیاری؛ نیز حجت الاسلام والمسلمین آغائے ناطق نوری، شب احیاء، لیلۃ القدر کی روحانی تقریب اجرا فرمائیں گے۔
رمضان المبارک کی تیئیسویں شب [۸ تیرماہ ۱۳۹۵]:
دعائے ابو حمزہ ثمالی اور شب قدر و شب بیداری کے مراسم کا اجرا ذاکر اہل بیت علیہم السلام آغائے منصوری کریں گے۔
آستان مقدس امام خمینی(س)