چرچ

امام خمینی (ره) اقلیت کے بارے میں روشنفکر تھے

کانفرنس سو فی صد مفید تھی اور اس طرح کی کانفرنسیں ہمیشہ مفید رہی ہیں

تہران میں ارمنی خلافت کے نمایندے نے اقلیت کے بارے میں  امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کے افکار کو روشنفکر سے تعبیر کیا اور کہا کہ:اقلیت قومیں ایران میں آزادانہ طور پر اپنے امور کا انجام دے رہی ہیں ۔

تہران میں  روحانی پیشوا  ساہاک خسروی نے ارمنی خلافت کی نمایندگی میں امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کے سیاسی مذاکرات اور عصر حاضر کانفرنس پر جماران نیوز کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ یہ کانفرنس سو فی صد مفید تھی اور اس طرح کی کانفرنسیں ہمیشہ مفید رہی ہیں۔

انھوں نے دینی اقلیتیوں کے بارے میں امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کے خیالات کے بارے میں کہا کہ: امام خمینی  رحمہ اللہ علیہ حقیقی معنی روشنفکر تھے وہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ دوسری قوموں کے بارے میں بھی روشنفکر تھے۔

خسرویان نے ایران میں اقلیت کے بارے میں امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کے افکار کے کی پیروی کے بارے میں کہا کہ: آج بھی اس سماج امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی پیروی دیکھائی دے رہی ہے  اقلیت قومیں آج تک اپنے دینی فرائض انجام دینے میں آزاد ہیں دینی احکام،طلاق،شادی بیاہ وغیرہ کو اپنے طریقے سے انجام دیتے ہیں اور یہاں تک عدالتیں بھی اقلیت قوموں کے مذھبی امور کو مذھبی خلافت کے حوالے کر دیتی ہیں۔

انھوں نے امام خمینی رحمہ اللہ علیہ اور اسلامی انقلاب ایران کے بارے میں  کینڈین محقق رابرت پالستون کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ :پالستو کی نظر میں جو کہ ایک مغربی اور غیر مسلمان باشندہ ہے یہ ایک معجزہ ہے کہ ایک مذھبی تحریک اس قدر آج دنیا میں وجود میں آئی اور عدالت کو برقرار کرنے کے لئے آگے بڑھی۔بغیر کسی شک کے خداوند اس انقلاب کا حامی ہے۔

ای میل کریں