آخر الزمان کا منجی ضرور آئےگا

آخر الزمان کا منجی ضرور آئےگا

تمام ادیان کچھ اختلافات کے ساتھ معتقد ہیں کہ آخر الزمان کا منجی ضرور آئےگا اور ظلم و فساد کا جوش مارتا ہوا خونی فوارہ، نیچے کی طرف کھینچےگا۔

جماران کے مطابق، آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے شعبان المعظم کے مبارک مہینے کے اعیاد اور امام سجاد (ع) کی یوم ولادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جس تحریک کی بنیاد پر امام سجاد (ع) نے یزیدیوں کے چہرے کو بے نقاب کیا، اس سے اہل بیت علیہم السلام کے معارف کو آپ کے دور میں اسلامی مراکز میں گہرائی کے ساتھ پھلا پھولنے کا موقع ملا اور بعد کے زمانوں میں امام باقر (ع) اور پھر امام صادق (ع) کے دور میں ہم علمی پیشرفت اور شگوفایی کے شاہد تھے۔ 

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے امام عصر (عج) کے یوم ولادت کو تمام مسلمانوں کے اہم اعیاد میں سے قرار دیتے ہوئے، تمام حریت پسند انسانوں اور مسلمانوں نیز شیعیان کی دلگرمی، دلجوئی اور امید کا سرمایہ جانا اور کہا: آفتاب کی ولادت تاریخ کی تاریکیوں کے خاتمے کے لئے تھا اور ہمیں امید ہے کہ حضرت ظہور کریں اور تاریخ بشریت کو پھر سے روشن اور نورانی کرے۔

آپ نے مکتب اہل بیت کی حقانیت اور ظہور منجی پر پوری دنیا کو امید ہونے پر تاکید کے ساتھ، مختلف ادیان میں پائی جانی والی شباہتوں اور اختلافات اور آخر الزمان کی منجی کی خصوصیات بیان کرنے لگے اور فرمایا: تمام ادیان کچھ اختلافات کے ساتھ معتقد ہیں کہ آخر الزمان کا منجی ضرور آئےگا اور ظلم و فساد کا جوش مارتا ہوا خونی فوارہ جو رفتہ رفتہ اوپر جا رہا ہے، نیچے کی طرف کھینچےگا۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایرانیوں کی اصل ذات، لطیف و مہربان روح و جذبات اور تاریخ کے مختلف دور میں اور خاص کر انقلاب اسلامی کے عرصے میں بشریت کےلئے ایک مثالی معاشرہ بنانے کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم حالیہ دور میں عوام کی بصیرت و ہوشیاری کے شاہد تھے اور ان شرائط میں حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری بھی زیادہ سنگین ہے۔

انھوں نے اس بات کے بیان کے ساتھ کہ تمام مصیبتیں، مشکلات اور پریشانیاں افراط و تفریط کے نتیجے میں ہے، کہا: حضرت علی علیہ السلام نے عوام الناس کو شاہراہوں کے بیچ سے گزر نے کی ہدایت کے ساتھ، اعتدال پر تاکید کرتے تھے اور قرآن بھی صراحت کے ساتھ مسلمانوں کو اُمتِ وسط سے یاد کرتا ہے۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے صدر نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا: تدبیر و امید کے دو کلمے کے ذریعے سے ہم تمام حکومتی اداروں کی اعلی سطح پر، ایرانیوں کے رشد و ترقی کے زمینے کو فراہم اور ایران کے عروج کی ظرفیتوں کو عملی جامہ پہننا سکتے ہیں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں