ماہ رجب عظمتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے

ماہ رجب عظمتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے

رجب کے مبارک مہینے میں مسلسل منادی ندا دیتے ہوئے کہتا ہے: کوئی ہے جو توبہ کرے؟ کوئی ہے جو التماس کرے؟ کوئی ہے جو اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کرے؟

جماران کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمی صانعی نے ماہ رجب کی آمد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا:

بسم الله الرحمن الرحیم

ماہ رجب کا شمار حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، ان مہینوں میں بت پرست اور عرب جاہلیت بھی جنگ اور خون ریزی سے گریز کیا کرتے تھے۔

سید ابن طاووس اپنی کتاب " اقبال" میں لکھتا ہے: کیا یہ درست ہے کہ ہم ماہ رجب میں (گناہوں کے ارتکاب سے) خدا سے اعلان جنگ کریں؟! جبکہ اس مہینے میں مشرک اور بت پرست بھی جنگ سے گریز کیا کرتے تھے، لہذا کسی طرح یہ مناسب نہیں کہ اس مہینے میں معصیت خدا کرتے ہوئے ہم خدا سے جنگ کا اعلان کریں۔

"اس مہینے کی حرمت کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں خدا سے لڑنے سے اجتناب کرنا چاہئے وہی مخلوق خدا کے ساتھ  جنگ سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے"

ماہ رجب کو  «رجب الاَصَب» "یعنی رحمتوں کے نزول کا مہینہ" بھی کہا گیا ہے، نیز اس مہینے کو «رجب الاَصَم» بھی کہا جاتا ہے کیونکہ فضلیت کے اعتبار سے دوسرے مہینوں کی نسبت رجب کا مہینہ بے نظیر ہے۔ (ثواب الاعمال، ص۵۴)

بعض روایتوں میں رجب کو «شهر اللّه» "اللہ کا مہینہ" کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے جس طرح شعبان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور رمضان المبارک کو امت محمدی[ص] کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ (زاد المعاد، ص ۱۲)

رجب کے مبارک مہینے میں مسلسل منادی ندا دیتے ہوئے کہتا ہے: کوئی ہے جو توبہ کرے؟ کوئی ہے جو التماس کرے؟ کوئی ہے جو اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کرے؟

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمیں ہرگز زیب نہیں دیتا کہ اس مہینے کی عظمت کو ہم اپنی بد اعمالیوں سے سبوتاج کرنے کی کوشش کریں، جس میں خدا نے اپنی عظیم نعمت کو ہمارے لئے مقرر کیا ہے؟! اس مہینے کی سب سے عظیم نعمت، ستائیس رجب المرجب پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کی بعثت کا دن ہے جس کے بارے میں قرآن کا اعلان ہے: ( لَقَدْ مَنَّ اللہ عَلَى الْمؤمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِم) (آل عمران(۳/۱۶۴)"  یقینا خدا نے صاحبان ایمان پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے"

آئے اس مہینے میں ہم خواب غفلت سے بیدار ہوکر اپنے اعمال پر ایک نظر کریں اور پابندی کے ساتھ اس میہنے میں وارد ہونے والی ماثورہ دعاوں کی تلاوت کریں۔

 

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں