ایک دفعہ بهی ’’نہیں‘‘ نہ کہا

ایک دفعہ بهی ’’نہیں‘‘ نہ کہا

حضرت امام (ره) بڑے نرم دل تهے

راوی: آیت اﷲ یوسف صانعی

حضرت امام  ؒ بڑے نرم دل تهے۔ آپ کے اندر اخلاقیات سے متعلق بعض ایسی لطیف خصلتیں موجود تهیں جو کسی کے اندر نظر نہیں آتی ہیں۔ میں عام طورپر کئی سال تک مسجد سلماسی میں درس سے نکل کر حضرت امام  ؒ کے گهر تک کچه سوالات پوچهنے جایا کرتاتها اور آپ جواب مرحمت فرماتے تهے۔ اس عرصے میں ایک دفعہ بهی ایسا نہیں ہوا کہ امام نے جواب دینے سے احتراز کیا ہو۔ البتہ میرا کام بهی ایک دن یا دو دن کا نہیں تها بلکہ تقریباً میں اکثر دنوں امام  ؒکے پیچهے چلا جایا کرتا تها۔ خواہ ان کے درس میں شامل ہونے کے ابتدائی ایام ہوں یا بعد والے آخری دن۔ اس پورے عرصے میں ایک دفعہ بهی امام کے چہرے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس سے یہ ظاہر ہو سکے کہ آپ اس بات کو پسند نہیں کرتے ہیں کہ میں آپ کے پیچهے سوال کرنے کی غرض سے چلتا رہوں اور سوالات کرتا جاؤں۔

ای میل کریں